أخبرنا مُكرَم بن أحمد بن مكرم القاضي، حدثنا أبو قِلابة عبد الملك بن محمد بن عبد الله الرَّقَاشي، حدثنا أبو عَتَّاب سهل بن حمّاد، حدثنا عبد الملك بن أبي نَضْرة، عن أبيه، عن أبي سعيد الخُدْري: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أتاه مال، فجعل يَضرِب بيده فيه فيُعطي يمينًا وشمالًا، وفيهم رجل مُقَلَّص الثياب، ذو سِيْماءَ، بين عَينَيه أثرُ السجود، فجعل رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يضرب يدَه يمينًا وشمالًا حتى نَفِد المالُ، فلما نَفِدَ المالُ ولَّى مُدبرًا، وقال: والله ما عدلتَ منذ اليومِ. قال: فجعل رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يُقلِّب كفّه، ويقول:"إذا لم أعدِلْ فمن ذا يَعدلُ بعدي؟ أَمَا إِنه سَتَمْرُق مارِقةٌ، يَمرُقون من الدِّين مُروق السهم من الرَّمِيّة، ثم لا يعُودون إليه حتى يَرجِعَ السهمُ على فُوقِه، يقرؤون القرآن لا يجاوز تَراقِيهَم، يُحسِنون القولَ ويُسيئون الفعلَ، فمن لقيَهم فليقاتلْهم، فمن قتلهم فله أفضلُ الأجر، ومن قتَلُوه فله أفضل الشهادة، هم شرُّ البَرّيّة، بَرِئ اللهُ منهم، تقتلهم أَولى الطائفتَين بالحقّ" (1) .
هذا حديث صحيح ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة (2) ، وعبد الملك بن أبي نَضْرة من أعزّ البصريين حديثًا، ولا أعلم أني عَلَوت له في حديث غير هذا.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2659 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس کچھ مال آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے ہاتھ مبارک سے اسے دائیں اور بائیں تقسیم کرنے لگے، حاضرین میں ایک ایسا شخص بھی تھا جس نے اونچا لباس پہنا ہوا تھا، وہ مخصوص علامات والا تھا اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان (پیشانی پر) سجدے کا نشان تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنا ہاتھ دائیں بائیں پھیلا کر مال عطا فرماتے رہے یہاں تک کہ مال ختم ہو گیا، جب مال ختم ہو گیا تو وہ شخص پیٹھ پھیر کر چل دیا اور کہنے لگا: اللہ کی قسم! آج آپ نے عدل سے کام نہیں لیا، راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ہتھیلیوں کو الٹ پلٹ کر دیکھنے لگے اور فرمایا: ”اگر میں عدل نہیں کروں گا تو میرے بعد کون عدل کرے گا؟ سن لو! عنقریب ایک ایسا گروہ نکلے گا جو دین سے اس طرح نکل جائے گا جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے، پھر وہ اس وقت تک (دین کی طرف) واپس نہیں آئیں گے جب تک تیر اپنے چلے کی طرف واپس نہ پلٹ آئے، وہ قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ باتیں تو بہت اچھی کریں گے مگر ان کے افعال برے ہوں گے، جو بھی ان سے ملے وہ ان سے قتال کرے، کیونکہ جس نے انہیں قتل کیا اس کے لیے بہترین اجر ہے اور جسے انہوں نے قتل کیا اس کے لیے بہترین شہادت ہے، وہ تمام مخلوق میں بدترین ہیں، اللہ ان سے بیزار ہے، انہیں وہ گروہ قتل کرے گا جو دو گروہوں میں سے حق کے زیادہ قریب ہوگا۔“
یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، اور عبدالملک بن ابونضرہ بصری راویوں میں سے ایک نایاب راوی ہیں اور میرے علم میں اس کے علاوہ کوئی ایسی حدیث نہیں جو ان کے واسطے سے مجھے اتنی عالی سند کے ساتھ ملی ہو۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2691]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عبد الملك بن أبي نضرة وسهل بن عتَّاب. وأخرجه بنحوه أحمد 18/ (11537) و (11621)، والبخاري (6163) و (6933)، ومسلم (1064)، والنسائي (8507) و (8508) و (11156) من طريق أبي سلمة بن عبد الرحمن، وأحمد 18/ (11621)، والبخاري (6163)، ومسلم (1064)، والنسائي (8508) ...» [ترقيم الرساله 2691] [ترقيم الشركة 2674] [ترقيم العلميه 2659]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح