أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد، حدثنا الحسن بن علي بن بحر البَرِّي، حدثنا أبي، حدثنا هشام بن يوسف الصنعاني، عن مَعمَر، عن قَتَادة، عن أنس، أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"سيكون في أمتي اختِلافٌ وفُرقةٌ، وسيجيء قومٌ يُعجِبُونكم وتُعجبُهم أنفسُهم، الذين يقتلونهم أَولى بالله منهم، يُحسِنون القيلَ ويُسيئُون الفِعلَ، يَدعُون إلى الله، وليسوا مِن الله في شيء، فإذا لَقيتمُوهم فأَنِيمُوهم" قالوا: يا رسول الله، انعَتْهم لنا، قال:"آيتُهم الحَلْقُ والتَّسْبيتُ" يعني: استئصال القَصير (1) ، قال: والتَّسبِيتُ: استئصال الشَّعر (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد روى هذا الحديث الأوزاعيُّ عن قَتَادة عن أنس، وهو صحيح على شرط الشيخين:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2648 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب میری امت میں اختلاف اور فرقہ بندی ہو گی، اور ایسے لوگ آئیں گے جو تمہیں (اپنی عبادت گزاری سے) تعجب میں ڈال دیں گے اور وہ خود بھی اپنے آپ پر فخر کریں گے، جو لوگ انہیں قتل کریں گے وہ ان (خوارج) کے مقابلے میں اللہ کے زیادہ قریب ہوں گے، وہ باتیں تو بہت اچھی کریں گے لیکن ان کے عمل بہت برے ہوں گے، وہ اللہ کی طرف بلائیں گے لیکن ان کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، پس جب تم انہیں پاؤ تو انہیں ابدی نیند سلا دو (قتل کر دو)۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں ان کی نشانیاں بتا دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی نشانی سر منڈوانا اور «تسبيت» ہے“ یعنی بالوں کو جڑ سے صاف کرنا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ امام اوزاعی نے بھی اسے قتادہ سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور وہ بھی شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2680]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 2680] [ترقيم الشركة 2663] [ترقيم العلميه 2648]