☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2651
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2651
أخبرنا أبو محمد عبد الله بن إسحاق الخراساني ببغداد، حدثنا إبراهيم بن الهيثم البَلَدي، حدثنا الهيثم بن جَميل، حدثنا مُبارك بن فَضَالة، عن عُبيد الله (2) بن عمر، عن سعيد المقبُري، قال: سمعت أبا هريرة، وكنت جالسًا عنده، فقال أبو هريرة: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إنَّ نبيًّا من الأنبياء قاتَلَ أهلَ مدينةٍ، حتى إذا كاد أن يَفتَتحَها خشيَ أن تَغرُبَ الشمسُ، فقال لها: أيّتها الشمسُ، إنك مأمُورةٌ وأنا مأمُورٌ، بحُرْمتي عليكِ إلّا رَكَدْتِ ساعةً من النهار. قال: فحَبَسها الله حتى افتتح المدينة. وكانوا إذا أصابُوا الغنائمَ قَرَّبوها في القُربان، فجاءتِ النارُ فأكلتْها، فلما أصابوا وَضَعُوا القُربان، فلم تجيءِ النارُ تأكلُه، فقالوا: يا نبيَّ الله، ما لنا لا يُقبلُ قُربانُنا؟ قال: فيكم غُلول، قالوا: وكيف لنا أن نعلمَ مَن عنده الغُلُول؟ قال: وهم اثنا عشر سِبْطًا، قال: يُبايِعُني رأسُ كل سِبْطٍ منكم، فبايَعَه رأسُ كلِّ سِبْطٍ" قال:"فَلَزِقَت كفُّ النبي بكفِّ رجل منهم، فقال له: عندك الغُلول، فقال: كيف لي أن أعلمَ عند أي سِبْطٍ هو؟ قال: تدعو سِبْطك فتبايعُهم رجلًا رجلًا، قال: ففعل، فلزِقَتْ كفُّه بكفِّ رجلٍ منهم، قال: عندك الغُلول؟ قال: نعم، عندي الغُلول، قال: وما هو؟ قال: رأسُ ثورٍ من ذهب أعجبَني، فغلَلْتُه، فجاء به فوضعه في الغنائم، فجاءتِ النارُ فأكلتْه". فقال كعب: صدق اللهُ ورسولُه، هكذا واللهِ في كتاب الله - يعني في التوراة - قال: يا أبا هريرة، أحدَّثكُم النبي صلى الله عليه و آله وسلم أيَّ نبي كان؟ قال: لا، قال كعب: هو يُوشَع بن نُون، قال: فحدَّثكُم أيُّ قرية هي؟ [قال: لا] (1) قال: هي مدينة أَريحا (2) .
هذا حديث غريب صحيح، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2618 - صحيح غريب
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء میں سے ایک نبی نے ایک بستی والوں سے جہاد کیا، یہاں تک کہ جب وہ اسے فتح کرنے کے قریب پہنچے تو انہیں خدشہ ہوا کہ سورج غروب ہو جائے گا، چنانچہ انہوں نے سورج سے کہا: اے سورج! تو بھی (اللہ کے حکم کا) پابند ہے اور میں بھی پابند ہوں، تجھے میری حرمت کا واسطہ! دن کی ایک گھڑی کے لیے رک جا۔ راوی کہتے ہیں: پس اللہ نے اسے روک دیا یہاں تک کہ انہوں نے وہ بستی فتح کر لی۔ اور (پہلی امتوں میں) قاعدہ یہ تھا کہ جب انہیں غنیمت حاصل ہوتی تو وہ اسے قربانی کے لیے پیش کرتے، پھر (آسمان سے) آگ آتی اور اسے کھا (کر قبول کر) لیتی، لیکن اس بار جب انہوں نے غنیمت کا مال رکھا تو آگ اسے کھانے نہ آئی، اس پر انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! کیا بات ہے کہ ہماری قربانی قبول نہیں ہوئی؟ انہوں نے فرمایا: تم میں خیانت (مالِ غنیمت کی چوری) ہوئی ہے، انہوں نے پوچھا: ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ خیانت کس کے پاس ہے؟ انہوں نے فرمایا: تم بارہ قبائل ہو، ہر قبیلے کا سردار مجھ سے بیعت کرے۔ پس ہر قبیلے کے سردار نے ان سے بیعت کی، تو اس نبی کا ہاتھ ان میں سے ایک شخص کے ہاتھ سے چمٹ گیا، انہوں نے فرمایا: تمہارے قبیلے کے ہاں خیانت ہوئی ہے، اس نے پوچھا: مجھے کیسے معلوم ہو کہ وہ کس شخص کے پاس ہے؟ فرمایا: اپنے قبیلے کو بلاؤ اور ایک ایک کر کے ان سے بیعت لو، چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا تو ان کا ہاتھ ایک شخص کے ہاتھ سے چمٹ گیا، انہوں نے پوچھا: کیا تمہارے پاس خیانت کا مال ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، میرے پاس ہے، پوچھا: وہ کیا ہے؟ اس نے کہا: سونے سے بنا بیل کا ایک سر ہے جو مجھے پسند آ گیا تھا تو میں نے اسے چھپا لیا تھا، چنانچہ وہ اسے لے آیا اور غنیمت میں رکھ دیا، پھر آگ آئی اور اسے کھا گئی۔“ اس پر کعب احبار نے کہا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا، اللہ کی قسم! اللہ کی کتاب یعنی تورات میں ایسے ہی ہے، انہوں نے پوچھا: اے ابوہریرہ! کیا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ کون سے نبی تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں، کعب نے کہا: وہ یوشع بن نون علیہ السلام تھے، پھر انہوں نے پوچھا: کیا آپ کو بتایا تھا کہ وہ کون سی بستی تھی؟ (انہوں نے کہا: نہیں) کعب نے کہا: وہ اریحا شہر تھا۔
یہ حدیث غریب اور صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قَسْمِ الْفَيْءِ/حدیث: 2651]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن لولا عنعنة مبارك بن فَضَالة - وهو البصري - وقد تابعه محمد بن عجلان، فتُغتفَر بذلك عنعنته إن شاء الله، وروي الحديث من وجه آخر عن أبي هريرة كما سيأتي.» [ترقيم الرساله 2651] [ترقيم الشركة 2634] [ترقيم العلميه 2618]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (2650) Back to Bab Next Hadith → (2652)