☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2640
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2640
أخبرني دَعْلَج بن أحمد السِّجِسْتاني، حدثنا عبد العزيز بن معاوية البصري، حدثنا محمد بن جَهضَم الخُراساني، حدثنا إسماعيل بن جعفر، حدثني عبد الرحمن بن الحارث، عن سليمان بن موسى (1) الأشْدق، عن مكحول، عن أبي سلَّام، عن أبي أُمامة الباهِلي صاحبِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، عن عُبادة بن الصامت، أنه قال: خَرجَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إلى بدر فلقي العدوّ، فلما هزمَهم اتَّبعهم طائفةٌ من المسلمين يقتلونهم، وأحْدَقَت طائفةٌ برسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، واستولت طائفةٌ بالعسكر، فلما كفى اللهُ العدوَّ، ورجع الذين قتلوهم قالوا: لنا النَّفَل، نحن قتلْنا العدوَّ، وبنا نفاهُم الله وهزمَهم، وقال الذين كانوا أحدَقُوا برسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: واللهِ ما أنتم بأحقَّ به منا، هو لنا، نحن أحدَقْنا برسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لا ينالُ العدوُّ منه غِرَّةً، وقال الذين استولَوا على العسكر: والله ما أنتم بأحقَّ به منا، نحن استولَينا على العسكر، فأنزل الله ﷿: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ﴾ إلى قوله: ﴿إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾، فقسَمه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بينهم عن فُوَاقٍ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ من حديث محمد بن إسحاق القرشي صحيح أيضًا على شرط مسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2607 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بدر کی طرف روانہ ہوئے اور دشمن سے مقابلہ ہوا، جب انہیں شکست دے دی تو مسلمانوں کے ایک گروہ نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں قتل کرنے لگے، ایک گروہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گرد گھیرا ڈال لیا (تاکہ دشمن حملہ نہ کر سکے) اور ایک گروہ نے لشکر کے سامان پر قبضہ کر لیا، جب اللہ نے دشمن سے کفایت کی اور قتل کرنے والے واپس آئے تو انہوں نے کہا: یہ مالِ غنیمت ہمارا ہے کیونکہ ہم نے دشمن کو قتل کیا اور ہماری وجہ سے اللہ نے انہیں شکست دی، ان لوگوں نے کہا جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گھیرا ہوا تھا: اللہ کی قسم! تم ہم سے زیادہ اس کے حقدار نہیں ہو، یہ ہمارا ہے کیونکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حفاظت کر رہے تھے تاکہ دشمن آپ کو کوئی گزند نہ پہنچا سکے، اور جنہوں نے لشکر کے سامان پر قبضہ کیا تھا انہوں نے کہا: تم ہم سے زیادہ اس کے حقدار نہیں ہو، ہم نے لشکر کے سامان پر قبضہ کیا ہے، پس اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ﴾ ”وہ آپ سے مالِ غنیمت کے بارے میں سوال کرتے ہیں، آپ کہہ دیجئے کہ مالِ غنیمت اللہ اور اس کے رسول کا ہے، پس تم اللہ سے ڈرو اور اپنے باہمی تعلقات درست کرو۔“ [سورة الأنفال: 1] یہاں تک کہ فرمایا: ﴿إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾ ”اگر تم مومن ہو۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ مال ان کے درمیان برابر تقسیم فرما دیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور محمد بن اسحاق قرشی کی روایت سے اس کا شاہد بھی موجود ہے جو امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قَسْمِ الْفَيْءِ/حدیث: 2640]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 2640] [ترقيم الشركة 2623] [ترقيم العلميه 2607]
← Previous Hadith (2639) Back to Bab Next Hadith → (2641)