أخبرَنيه عبد الرحمن بن الحسن القاضي بَهَمذان، حدثنا إبراهيم بن الحُسين، حدثنا آدم بن أبي إياس حدثنا شعبة، عن أبي قيس، عن هُزَيل (2) بن شُرَحبيل قال: خرج ناسٌ فقُتِلوا، فقالوا: فلانٌ استُشهِد، فقال عبد الله: إِنَّ الرجلَ لَيقاتلُ للدُّنيا، ويقاتلُ ليُعرَف، وإنَّ الرجلَ لَيموتُ على فراشِه وهو شهيد، ثم تلا ﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ (3) أُولَئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ﴾ [الحديد: 19] (4) .
الترجمة: طلحہ بابر
ہزیل بن شرجبیل سے روایت ہے کہ کچھ لوگ (جہاد میں) نکلے اور قتل کر دیے گئے، تو لوگوں نے کہا کہ فلاں شخص شہید ہو گیا، تب سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بے شک کوئی آدمی دنیا کے لیے لڑتا ہے اور کوئی اس لیے لڑتا ہے کہ وہ پہچانا جائے (مشہور ہو جائے)، حالانکہ ایک آدمی اپنے بستر پر بھی فوت ہوتا ہے اور وہ (اللہ کے ہاں) شہید ہوتا ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولَئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ﴾ ”اور وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔“ [سورة الحديد: 19] ۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2558]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، عبدُ الرحمن بن الحسن القاضي فيه ضعفٌ، وقد توبع عليه. إبراهيم بن الحسين: هو المعروف بابن ديزيل، وأبو قيس: هو عبد الرحمن بن ثروان، وعبد الله: هو ابن مسعود.» [ترقيم الرساله 2558] [ترقيم الشركة 2541]
الحكم: خبر صحيح