أخبرني أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا محبُوب بن موسى، حدثنا أبو إسحاق الفَزَاري، عن عطاء بن السائب، قال: سمعت أبا عُبيدة بن عبد الله يقول: قال عبد الله بن مسعود: إياكُم وهذه الشهاداتِ: أن تقولَ: قُتِل فلانٌ شهيدًا، فإنَّ الرجل يُقاتِل حَمِيَّةٌ، ويُقاتِل في طلب الدنيا، ويُقاتِل وهو جُريءُ الصَّدْر، ولكن سأحدِّثكم على ما تَشهَدون؛ إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بعث سريَّةً ذاتَ يومٍ، فلم يلبث إلَّا قليلًا حتى قام فحَمِدَ الله وأثنى عليه، ثم قال:"إنَّ إخوانكم قد لَقُوا المشركين، فاقتَطَعُوهم فلم يبقَ منهم أحدٌ، وإنهم قالوا: ربَّنا بَلَّغْ قومَنا أنّا قد رَضِينا ورضي عنا ربُّنا، فأنا رسولُهم إليكم: أنهم قد رَضُوا ورُضِيَ عنهم" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد إن سَلِمَ من الإرسال، فقد اختلف مشايخُنا في سماع أبي عُبيدة من أبيه. وله شاهدٌ موقوفٌ على شرط الشيخين:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2525 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابوعبیدہ بن عبداللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”تم ان شہادتوں (کے دعووں) سے بچو کہ تم کہو: فلاں شخص شہید ہو گیا، کیونکہ کوئی شخص (قومی) غیرت میں لڑتا ہے، کوئی دنیا کی طلب میں لڑتا ہے اور کوئی محض اپنی بہادری دکھانے کے لیے لڑتا ہے، لیکن میں تمہیں وہ بات بتاتا ہوں جس کی تم گواہی دے سکتے ہو؛ وہ یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دن ایک فوجی دستہ روانہ فرمایا، ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”تمہارے بھائیوں کا مشرکین سے مقابلہ ہوا، انہوں نے انہیں شہید کر دیا اور ان میں سے کوئی باقی نہ بچا، (شہادت کے بعد) ان لوگوں نے عرض کیا: اے ہمارے رب! ہماری قوم کو یہ پیغام پہنچا دے کہ ہم (اپنے انجام سے) راضی ہو گئے اور ہمارا رب ہم سے راضی ہو گیا، پس میں ان کا پیغام رساں بن کر تمہارے پاس آیا ہوں کہ وہ راضی ہو گئے اور ان سے رضا کا معاملہ کیا گیا ہے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اگر یہ ارسال سے محفوظ ہو، کیونکہ ہمارے مشایخ کا اس میں اختلاف ہے کہ آیا ابوعبیدہ نے اپنے والد سے سنا ہے یا نہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2557]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، لكن أبا عُبيدة بن عبد الله» [ترقيم الرساله 2557] [ترقيم الشركة 2540] [ترقيم العلميه 2525]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره