☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2513
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2513
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ حدثنا السَّريّ بن خُزيمة، حدثنا سعيد بن سليمان الواسِطي، حدثنا فُضيل بن مَرزُوق، عن مَيسَرة بن حبيب النَّهْدي، عن المِنْهال بن عمرو، عن علي بن ربيعة: أنه كان رِدْفًا لعليٍّ، فلما وَضَعَ رِجْلَه في الركاب قال: باسم الله، فلما استوى على ظهر الدابّة، قال: الحمدُ الله - ثلاثًا - والله أكبر - ثلاثًا - ﴿سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ﴾ الآية [الزخرف: 13] ، ثم قال: لا إلهَ إلّا أنتَ سبحانَك، قد ظلمتُ نفسي، فاغفِرْ لي ذُنوبي، إنه لا يغفر الذنوب إلَّا أنتَ، ثم مال إلى أحدِ شِقِّيه فَضَحِكَ، فقلتُ: يا أمير المؤمنين، ما يُضحِكُك. قال: إني كنتُ رِدْفَ النبي صلى الله عليه و آله وسلم، فصنع رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم كما صنعتُ، فسألتُه كما سألتَني، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إِنَّ الله لَيَعْجَبُ إلى العبد إذا قال: لا إله إلَّا أنتَ إني قد ظلمتُ نفسي، فاغفِرْ لي ذُنوبي، إنه لا يَغْفِرُ الذنوبَ إلَّا أنت، قال: عبدي عَرَفَ أن له ربًّا يَغْفِرُ ويُعاقِبُ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وقد رواه على هذه السِّياقة منصور بن المُعتمِر عن أبي إسحاق عن علي بن رَبيعة:
Translation: طلحہ بابر
علی بن ربیعہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے سواری پر بیٹھے تھے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رکاب میں پاؤں رکھا تو کہا: «باسم الله» ”اللہ کے نام سے“، جب وہ سواری کی پیٹھ پر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے تو تین بار «الحمد لله» ”اللہ کا شکر ہے“ اور تین بار «الله أكبر» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا، پھر یہ آیت پڑھی: ﴿سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ﴾ ”پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے لیے مسخر کر دیا، ورنہ ہم اسے قابو میں کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے“ [سورة الزخرف: 13] ، پھر عرض کیا: «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ، قَدْ ظَلَمْتُ نَفْسِي، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ”تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا، پس میرے گناہ معاف فرما دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں“، پھر وہ ایک طرف جھک کر مسکرانے لگے، میں نے پوچھا: اے امیر المؤمنین! آپ کو کس بات نے ہنسایا؟ انہوں نے جواب دیا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بالکل ویسا ہی کیا تھا جیسا میں نے کیا، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ویسا ہی پوچھا تھا جیسا تم نے مجھ سے پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے بہت خوش ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ إِنِّي قَدْ ظَلَمْتُ نَفْسِي، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» کہ اے اللہ! تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں نے اپنے نفس پر زیادتی کی، پس میرے گناہ بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی مغفرت کرنے والا نہیں، تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے پہچان لیا کہ اس کا ایک رب ہے جو معاف بھی کرتا ہے اور سزا بھی دیتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2513]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد جيد من أجل فضيل بن مرزوق، فهو صدوق، لا بأس به.» [ترقيم الرساله 2513] [ترقيم الشركة 2496]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (2512) Back to Bab Next Hadith → (2514)