أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا أسامة بن زيد، عن سعيد المقبُري، عن أبي هريرة، قال: جاء رجلٌ إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم يريد سفرًا، فقال: يا رسول الله، أوصِني، قال:"أُوصيكَ بتقْوى الله، والتكبيرِ على كل شَرَفٍ" فلما مضى قال:"اللهم ازْوِ له الأرضَ، وهَوّن عليه السفَرَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2481 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جو سفر کا ارادہ رکھتا تھا، اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے وصیت فرمائیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کے تقویٰ اور ہر بلندی پر اللہ اکبر کہنے کی وصیت کرتا ہوں“، پھر جب وہ شخص چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ ازْوِ لَهُ الْأَرْضَ، وَهَوِّنْ عَلَيْهِ السَّفَرَ» ”اے اللہ! اس کے لیے زمین کو سمیٹ دے اور اس پر سفر کو آسان فرما دے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2512]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل أسامة بن زيد: وهو الليثي.» [ترقيم الرساله 2512] [ترقيم الشركة 2495] [ترقيم العلميه 2481]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن