أخبرني أبو عمرو بن إسماعيل، حدثنا محمد بن إسحاق بن خُزيمة، حدثنا محمد بن مِسكين اليَمَامي وإسماعيل بن إسرائيل اللُّؤلؤي، قالا: حدثنا يحيى بن حسّان، حدثنا سليمان بن بلال، عن عبد الرحمن بن حَرْملة، عن محمد بن إياس بن سَلَمة، عن أبيه، عن جده: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مَرَّ على ناسٍ يَنْتَضِلون فقال:"حَسَنٌ هذا اللهوُ (1) - مرتين أو ثلاثًا - ارمُوا وأنا مع ابن الأدْرَع (2) " فأمسكَ القومُ بأيديهم، فقالوا: لا والله لا نَرمي معه وأنت معه يا رسول الله، إذًا يَنْضُلَنا، فقال:"ارمُوا (3) وأنا معكم جميعًا"، وقالا: فقال: لقد رَمَوا عامّةَ يومِهم ذلك، ثم تفرَّقوا على السَّواء، ما نَضَل بعضُهم بعضًا (4) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2466 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کا مقابلہ کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کھیل کتنا اچھا ہے“ — یہ بات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو یا تین مرتبہ فرمائی — پھر فرمایا: ”تیر اندازی کرو اور میں ابن ادرع کے گروہ کے ساتھ ہوں“، تو دوسرے گروہ نے اپنے ہاتھ روک لیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! جب آپ ان کے ساتھ ہیں تو اب ہم ان کے مقابلے میں تیر اندازی نہیں کریں گے کیونکہ پھر تو وہ ہم پر غالب آ جائیں گے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تیر اندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں“، راوی کہتے ہیں کہ وہ اس دن کافی دیر تک تیر اندازی کرتے رہے، پھر وہ برابری کی بنیاد پر متفرق ہوئے اور کوئی بھی کسی پر غالب نہ آیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2497]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، ومحمد بن إياس بن سلمة» [ترقيم الرساله 2497] [ترقيم الشركة 2480] [ترقيم العلميه 2466]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح