أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن أحمد بن عَتَّاب العَبْدي ببغداد، حدثنا أبو بكر محمد بن أبي العَوّام الرِّيَاحي، حدثنا قُريش بن أنس، حدثنا أشعث بن عبد الملك، عن الحسن. وحدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه - واللفظ له - حدثنا أبو المثنَّى معاذ بن المثنى العَنْبَري، حدثنا مُسدَّد، حدثنا بشر بن المفضَّل، حدثنا يونس، عن الحسن، عن صَعْصَعة بن معاوية، قال: قلتُ لأبي ذَرٍّ: ما مالُكَ؟ قال: لي عَمَلي، لي عَمَلي، قال: قلتُ: حَدِّثني، قال: نعم، قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"ما من عبدٍ يُنفِقُ من كلِّ مالٍ له زَوجَين في سبيلِ الله، إلا استَقبَلَتْه حَجَبةُ الجنةِ، كلُّهم يَدعُوه إلى ما عندَه". قال: قلتُ: وكيف ذاك؟ قال: إن كان رِجالًا فرجُلَين، وإن كان إبلًا فبَعِيرَين، وإن كان بقرًا فبقرتَين (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، وصَعْصَعة بن معاوية من مَفَاخِر العرب، وقد رواه أصحابُ الحسن عنه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2439 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، صعصعہ بن معاویہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ کا مال کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میرا مال میرا عمل ہے، میرا مال میرا عمل ہے، میں نے کہا: مجھے کوئی حدیث سنائیے، انہوں نے کہا: ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی بندہ اللہ کی راہ میں اپنے ہر قسم کے مال میں سے جوڑا (دو چیزیں) خرچ کرتا ہے تو جنت کے دربان اسے لینے کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور ہر کوئی اسے اپنی طرف بلاتا ہے“، میں نے پوچھا: وہ کیسے؟ فرمایا: ”اگر غلام ہوں تو دو، اگر اونٹ ہوں تو دو، اور اگر گائیں ہوں تو دو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور صعصعہ بن معاویہ عرب کے مایہ ناز لوگوں میں سے ہیں اور حسن بصری کے اصحاب نے اسے ان سے روایت کیا ہے۔ یحییٰ بن معین کے مطابق صعصعہ بن معاویہ سیدنا ابوذر کے ساتھی اور جزی بن معاویہ کے بھائی ہیں۔ امام حاکم نے اس حدیث کے طرق جمع کیے اور حفص عمر بن جعفر بصری کے مطابق حسن کی صعصعہ سے روایت کے طرق بصریوں کے نزدیک بہترین باب ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2470]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،يونس: هو ابن عُبيد، والحسن: هو البصري.» [ترقيم الرساله 2470] [ترقيم الشركة 2453] [ترقيم العلميه 2439]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح