أخبرني أحمد بن محمد بن سلمة العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا أبو تَوبة الربيعُ بن نافع الحَلَبي، حدثنا معاوية بن سلّام، أخبرني زيد بن سلّام، حدثني أبو كَبْشة السَّلُولي، أنه سمع سَهلَ ابن الحَنْظَلية يَذكُر: أنهم سارُوا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَ حُنينٍ، فأطنَبُوا السَّيرَ حتى كان عشيّةً، فحضرتُ الصلاةَ عند رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فجاء رجلٌ فارسٌ، فقال: يا رسول الله، إني انطلقتُ بين أيديكم حتى طَلَعتُ جَبَل كذا وكذا، فإذا أنا بهوازِنَ على بَكْرةِ أبيهم بظُعُنِهم ونَعَمِهم وشائِهم، فاجتمعوا إلى حُنينٍ، فتبسَّم رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"تلكَ غَنيمةُ المسلمين غدًا إن شاء الله"، ثم قال:"من يَحرُسُنا الليلةَ؟" فقال أنس بن أبي مَرثَد الغَنَوي: أنا يا رسول الله، فقال:"اركَبْ"، فركِبَ فرسًا له، فجاء إلى رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"استقبِلْ هذا الشعْبَ حتى تكونَ في أعلاهُ، ولا نُغرَّنَّ من قِبَلِك الليلةَ". فلما أصبحنا خرجَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إلى مُصلّاهُ، فركع ركعتَين، ثم قال:"هل حَسَسْتُم فارِسَكم؟" فقال رجلٌ: ما حَسَسْنا، فثُوِّبَ بالصلاةِ، فجعلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَلتَفِتُ إلى الشِّعبِ حتى قَضَى صلاتَه، فقال:"أبشِروا، فقد جاءَ فارِسُكُم"، قال: فجعلنا ننظُر إلى ظِلِّ الشجرِ في الشِّعْبِ، فإذا هو قد جاءَ حتى وَقَفَ على رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فسَلَّم، فقال: إني انطلقتُ حتى كنتُ في أعلى هذا الشِّعْبِ، حيث أمرني رسولُ الله، فلما أصبحتُ اطَّلَعتُ على الشِّعْبَين، فنَظَرتُ فلم أرَ أحدًا، فقال له رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"نزلتَ الليلةَ؟" فقال: لا، إلّا مُصلِّيًا أو قاضيَ حاجةٍ، فقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"قد أَوجَبْتَ، فلا عليكَ أن لا تَعمَلَ بعدَها" (1) . هذا الإسنادُ من أوّلِه إلى آخرِه صحيحٌ على شرط الشيخَين، غير أنهما لم يُخرجا مَسانيدَ سهل ابن الحَنْظَليّة، لقِلّة رواية التابعين عنه (1) ، وهو من كِبار الصحابة على ما قَدّمتُ القول في أوانه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2433 - على شرط البخاري ومسلم لكن لم يخرجا لسهل وهو صحابي كبير
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سہل ابن حنظلیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام غزوہ حنین کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے، انہوں نے مسلسل سفر جاری رکھا یہاں تک کہ شام ہو گئی، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں نماز کے وقت حاضر تھا کہ ایک شہسوار آیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں آپ کے آگے (بطورِ جاسوس) روانہ ہوا یہاں تک کہ میں فلاں فلاں پہاڑ پر چڑھا، وہاں میں نے دیکھا کہ قبیلہ ہوازن اپنے تمام افراد، اپنی عورتوں، اپنے اونٹوں اور بھیڑ بکریوں کے ساتھ حنین کے مقام پر جمع ہو چکے ہیں، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: ”ان شاء اللہ کل یہ سب مسلمانوں کے لیے مالِ غنیمت ہوگا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”آج رات ہمارا پہرہ کون دے گا؟“ تو سیدنا انس بن ابی مرثد غنوی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سوار ہو جاؤ“، وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اس گھاٹی کے سامنے جاؤ یہاں تک کہ تم اس کی بلندی پر پہنچ جاؤ، اور آج رات تمہاری طرف سے (غفلت کی وجہ سے) ہمیں کوئی دھوکہ نہ ہو جائے“۔ جب صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی جائے نماز کی طرف تشریف لائے اور دو رکعتیں ادا فرمائیں، پھر پوچھا: ”کیا تم نے اپنے شہسوار کو محسوس کیا (یعنی وہ نظر آیا)؟“ ایک شخص نے عرض کی: ہم نے اسے نہیں دیکھا، پھر نماز کی اقامت کہی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے دوران بھی اس گھاٹی کی طرف التفات فرماتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی نماز مکمل فرمائی، پھر فرمایا: ”خوش ہو جاؤ، تمہارا شہسوار آ گیا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ ہم گھاٹی میں درختوں کے سایوں کی طرف دیکھنے لگے تو اچانک وہ آ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آ کر رک گئے اور سلام عرض کیا، پھر بتایا کہ میں روانہ ہوا یہاں تک کہ میں اس گھاٹی کی بلندی پر پہنچ گیا جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیا تھا، جب صبح ہوئی تو میں نے دونوں گھاٹیوں کا جائزہ لیا لیکن مجھے کوئی نظر نہیں آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”کیا تم آج رات (گھوڑے سے) نیچے اترے تھے؟“ انہوں نے عرض کی: نہیں، سوائے نماز پڑھنے یا حاجت پوری کرنے کے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم نے (اپنے لیے جنت) واجب کر لی، اب اس کے بعد اگر تم (مزید نفلی) عمل نہ بھی کرو تو تم پر کوئی حرج نہیں“۔
اس حدیث کی سند اول سے آخر تک شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے سیدنا سہل ابن حنظلیہ کی مسانید اس لیے روایت نہیں کیں کیونکہ تابعین نے ان سے روایت کم کی ہے، حالانکہ وہ کبار صحابہ میں سے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2464]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسنادٌ رجاله ثقات، لكنه سقط منه في رواية الحاكم ذكر أبي سلَّام - واسمه ممطُور الحَبشي - بين زيد بن سلّام وأبي كبشة السَّلُولي، وإنما جزمْنا بسقوطه في رواية الحاكم لأنَّ البيهقي رواه عنه في "سننه الكبرى" 9/ 149، فلم يذكره أيضًا، والصحيح إثباته في الرواية، لأنَّ ...» [ترقيم الرساله 2464] [ترقيم الشركة 2447] [ترقيم العلميه 2433]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح