☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2463
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2463
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، حدثني عبد الرحمن بن شُرَيح، عن محمد بن سُمَير (1) ، عن أبي علي الجَنْبي، عن أبي رَيحانة، قال: خَرجْنا مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم في غزوةٍ، فأَوفَينا على شَرَفٍ، فأصابنا بَرْدٌ شديدٌ، حتى إن كان أحدُنا يَحفِرُ الحَفِير، ثم يدخُل فيه ويُغطِّي عليه بحَجَفَتِه، فلما رأى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ذلك من الناسِ، قال:"ألا رجلٌ يحرُسُنا الليلةَ أدعُو اللهَ له بدُعاءٍ يُصيبُ به فَضْلًا"، فقام رجلٌ من الأنصار، فقال: أنا يا رسول الله، فدعا له، قال أبو رَيحانة: فقلت: أنا، فدَعا لي بدُعاءٍ هو دُون ما دَعا به للأنصاريّ، ثم قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"حُرِّمَت النارُ على عَينٍ دَمَعَتْ مِن خَشيةِ الله، حُرِّمت النارُ على عين سَهِرتْ في سبيلِ الله"، قال: ونَسيتُ الثالثةَ. قال أبو شُريح - وهو عبد الرحمن بن شُريح -: وسمعت بعدُ أنه قال:"حُرِّمَتِ النارُ على عَينٍ غَضَّتْ عن محارِمِ الله" أو"عينٍ فُقِئت في سبيلِ الله" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2432 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں نکلے اور ایک بلند مقام پر پہنچے، وہاں ہمیں اتنی شدید سردی نے آ لیا کہ ہم میں سے کوئی شخص گڑھا کھودتا اور اس میں داخل ہو کر اپنی ڈھال اپنے اوپر ڈھانپ لیتا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کی یہ تکلیف دہ حالت دیکھی تو فرمایا: ”کیا کوئی ایسا شخص ہے جو آج رات ہمارا پہرہ دے؟ میں اس کے لیے اللہ سے ایسی دعا کروں گا جس کے ذریعے وہ فضیلت پا لے گا“، تب انصار میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں (حاضر ہوں)، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے لیے دعا فرمائی۔ ابوریحانہ کہتے ہیں: پھر میں نے عرض کی: میں بھی (تیار ہوں)، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے لیے بھی دعا فرمائی جو انصاری کے لیے کی گئی دعا سے (مرتبے میں) کچھ کم تھی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس آنکھ پر آگ حرام کر دی گئی ہے جو اللہ کے خوف سے اشکبار ہوئی، اس آنکھ پر آگ حرام کر دی گئی ہے جو اللہ کی راہ میں جاگتی رہی“، راوی کہتے ہیں کہ میں تیسری بات بھول گیا، عبدالرحمن بن شریح کہتے ہیں کہ میں نے بعد میں سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اس آنکھ پر آگ حرام کر دی گئی ہے جس نے اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے نظریں جھکا لیں“ یا فرمایا: ”وہ آنکھ جو اللہ کی راہ میں پھوٹ گئی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2463]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة محمد بن سُمير - ويقال: شمير، ويقال: شمر - فلم يرو عنه غير عبد الرحمن بن شريح، وقد قال ابن حبان: روى عنه المصريون. كذا قال! مع أننا لم نقف على رواية غير عبد الرحمن بن شُريح عنه، ولم يذكر أحدٌ ممن ترجم له راويًا غير ابن ...» [ترقيم الرساله 2463] [ترقيم الشركة 2446] [ترقيم العلميه 2432]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة محمد بن سُمير - ويقال: شمير
Grade: إسناده ضعيف لجهالة محمد بن سُمير - ويقال: شمير
← Previous Hadith (2462) Back to Bab Next Hadith → (2464)