حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني الليث بن سعد، عن يزيد بن أبي حَبيب، عن أبي الخَير، عن أبي الخطّاب، عن أبي سعيد الخُدْري: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم عامَ تبوكَ خَطَبَ الناسَ وهو مُضِيفٌ ظَهْرَه إلى نخلة، فقال:"ألا أُخبِرُكُم بخيرِ الناس وشرِّ الناسِ، إنَّ مِن خيرِ الناسِ رجل (1) عَمِلَ في سبيل الله على ظَهْر فَرسِه، أو على ظهر بَعيرِه، أو على قَدَمَيه، حتى يأتيَه الموتُ، وإنَّ من شرّ الناسِ رجل فاجر جَريء، يقرأَ كتابَ الله، لا يَرْعَوِي إلى شيءٍ منه" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2380 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ تبوک کے سال لوگوں کو خطبہ دیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک کھجور کے درخت کے تنے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں لوگوں میں سے سب سے بہتر اور سب سے بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ یقیناً لوگوں میں سے بہتر وہ شخص ہے جس نے اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر یا اپنے اونٹ کی پیٹھ پر یا اپنے قدموں پر چل کر عمل کیا یہاں تک کہ اسے موت آ جائے، اور لوگوں میں سے بدترین وہ گناہ گار اور نڈر شخص ہے جو اللہ کی کتاب تو پڑھتا ہے لیکن اس (کی وعیدوں اور احکامات) میں سے کسی چیز سے باز نہیں آتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2411]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبي الخطاب - وهو المصري - وله طريق أخرى فيها انقطاع لكنها بانضمامها لهذه الطريق يتحسن الحديثُ إن شاء الله، مع ما له من شواهد. ابن وهب: هو عبد الله، وأبو الخير: هو مرثد بن عبد الله اليزني.» [ترقيم الرساله 2411] [ترقيم الشركة 2393] [ترقيم العلميه 2380]
Grade: حديث حسن