حدثنا الشيخ أبو بكر أحمد بن إسحاق، أخبرنا أبو مُسلم، حدثنا أبو الوليد، حدثنا إسحاق بن سعيد، حدثنا أبي، حدثتني أم خالد بنت خالد، قالت: أُتي النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم بثيابٍ فيها خَمِيصةٌ سوداء صغيرة، فقال:"مَن تَرَون أكسُو هذه؟" فسكتَ القومُ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ائتُوني بأمِّ خالدٍ" قالت: فأُتِي بي فألبَسَنِيها بيده، وقال:"أَبْلِي وأخْلِفي (1) " يقولها مرتين، وجعل ينظُر إلى عَلَمٍ في الخَمِيصة أصفرَ وأحمرَ، ويقول:"يا أمَّ خالدٍ، هذا سَنَا" (1) . والسَّنا بلِسان الحَبَشة: الحَسَن.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2367 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ ام خالد بنت خالد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس کچھ کپڑے لائے گئے جن میں ایک چھوٹی سیاہ خمیصہ (نقش و نگار والی چادر) تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے کہ میں یہ چادر کسے پہناؤں؟“ تو لوگ خاموش رہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس ام خالد کو لاؤ۔“ وہ کہتی ہیں کہ مجھے لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اپنے مبارک ہاتھوں سے مجھے پہنایا اور فرمایا: «أَبْلِي وأخْلِفي» ”اسے پرانا کرو اور پھر اللہ تمہیں اس کا نعم البدل عطا فرمائے (یعنی تمہاری عمر دراز ہو)۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات دو بار فرمائی، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خمیصہ میں موجود زرد اور سرخ نقش و نگار کو دیکھنے لگے اور فرمانے لگے: ”اے ام خالد! یہ «سَنَا» ہے۔“ اور «سَنَا» حبشی زبان میں خوبصورت کو کہتے ہیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2398]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو مسلم: هو إبراهيم بن عبد الله الكجّي، وأبو الوليد: هو هشام بن عبد الملك الطيالسي، وإسحاق بن سعيد: هو ابن عمرو بن سعيد بن العاص.» [ترقيم الرساله 2398] [ترقيم الشركة 2380] [ترقيم العلميه 2367]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح