أخبرني أبو الحُسين محمد بن أحمد القَنْطَري ببغداد وأبو أحمد بكر بن محمد الصَّيْرفي بمَرْو، قالا: حدثنا أبو قِلابة وأخبرني أبو عمرو بن نُجَيد، حدثنا أبو مُسلم؛ قالا: حدثنا أبو عاصم، عن ابن عَجْلان، عن المقبُري، عن أبي هريرة: أنَّ رجلًا أهدى إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لِقْحة، فأثابَه منها بستِّ بَكَرات، فتسخَّطها الرجلُ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن يَعذِرُني مِن فلانٍ، أَهدى إلي لِقْحةً، فكأني أنظُر إليها في وَجْه بعضِ أهلِه، فأثَبْتُه منها بسِتِّ بَكَرَاتٍ فتَسخَّطَها، لقد هممتُ أن لا أقبل هَديّةً إلّا أن تكونَ من قُرشيٍّ أو أنصارِيٍّ أو ثَقَفيٍّ أو دَوْسِيّ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2365 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دودھ دینے والی اونٹنی ہدیہ کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اس کے بدلے میں چھ جوان اونٹنیاں عطا فرمائیں، لیکن وہ شخص پھر بھی (ان پر) ناراض رہا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے جو فلاں شخص کے معاملے میں میرا عذر قبول کرے؟ اس نے مجھے ایک اونٹنی ہدیہ کی، گویا میں اسے اس کے گھر والوں کے چہروں میں (بطور فخر) دیکھ رہا ہوں، پھر میں نے اسے اس کے بدلے میں چھ جوان اونٹنیاں عطا کیں لیکن وہ پھر بھی ناراض رہا، میں نے تو پختہ ارادہ کر لیا تھا کہ اب قریشی، انصاری، ثقفی یا دوسی کے علاوہ کسی کا ہدیہ قبول نہ کروں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2396]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل ابن عجلان» [ترقيم الرساله 2396] [ترقيم الشركة 2378] [ترقيم العلميه 2365]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح