حدثنا أبو الحَسَن محمد بن محمد بن الحسن، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا إبراهيم بن عبد الله الهَرَوي، حدثنا هُشَيم، حدثنا عبد الحميد بن جعفر الأنصاري، عن أبيه، عن سمرة بن جُندُب، قال: أيَّمَتْ أمّي وقَدمتِ المدينةَ، فخَطَبها الناسُ، فقالت: لا أتزوجُ إلّا برجلٍ يَكفُل لي هذا اليتيمَ، فتزوجها رجلٌ من الأنصار. قال: فكان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَعرِضُ غلمانَ الأنصار في كل عامٍ فيُلحِقُ من أدركَ منهم، قال: فعُرِضتُ عامًا، فألحق غُلامًا وردَّني، فقلتُ: يا رسول الله، لقد ألحقتَه ورَدَدْتَني، ولو صارعتُه لصَرَعتُه، قال:"فصارِعْه"، فصارعتُه فصَرَعتُه، فألحَقَني (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2356 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میری والدہ بیوہ ہو گئی تھیں اور مدینہ تشریف لائیں، تو لوگوں نے انہیں نکاح کا پیغام دیا، جس پر انہوں نے کہا کہ میں صرف اسی شخص سے نکاح کروں گی جو اس یتیم بچے (یعنی سمرہ) کی کفالت کرے، چنانچہ ایک انصاری شخص نے ان سے نکاح کر لیا۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر سال انصار کے نوجوان لڑکوں کا معائنہ فرماتے تھے اور ان میں سے جو (جسمانی طور پر) تیار پائے جاتے انہیں (فوجی دستوں میں) شامل کر لیتے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک سال مجھے بھی پیش کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک لڑکے کو شامل کر لیا اور مجھے رد کر دیا، میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے اسے شامل کر لیا اور مجھے رد کر دیا، حالانکہ اگر میں اس سے کشتی لڑوں تو اسے پچھاڑ دوں گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اس سے کشتی لڑو۔“ چنانچہ میں نے اس سے کشتی لڑی اور اسے پچھاڑ دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بھی شامل فرما لیا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2387]
تخریج الحدیث
«عن هُشَيم بن بشير، والروياني في "مسنده" (856) من طريق أبي الأحوص محمد بن حيان، وأبو القاسم البَغَوي في "معجم الصحابة" (1135) عن زياد بن أيوب، وأبو نعيم في "رياضة الأبدان" (1)، وفي "معرفة الصحابة" (3578) و (7957) من طريق يعقوب بن إبراهيم، وابن عبد البر في "الاستيعاب" ص 301 ...» [ترقيم الرساله 2387] [ترقيم الشركة 2369] [ترقيم العلميه 2356]
الحكم على الحديث
عن هُشَيم بن بشير
Grade: عن هُشَيم بن بشير