☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2382
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2382
حدثنا أبو عبد الله محمد بن أحمد بن موسى القاضي، حدثنا إبراهيم بن يوسف بن خالد الرازي، حدثنا الحارث بن مِسكين وأحمد بن عمرو، قالا: حدثنا ابن وهب، حدثنا جَرير بن حازم، عن سليمان بن مِهْران، عن أبي ظَبْيان، عن ابن عباس، قال: مُرَّ على عليٍّ بمجنونة بني فلان قد زَنَتْ، وأَمَر عمرُ بن الخطّاب برَجْمِها، فردَّها عليُّ بن أبي طالب وقال لعمر: يا أميرَ المؤمنين، أمرتَ برَجْمِ هذه؟ قال: نعم، قال: أما تذكُرُ أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"رُفِعَ القلمُ عن ثلاثةٍ: عن المجنونِ المغلوبِ على عَقْله، وعن النائم حتى يَستيقِظ، وعن الصبيِّ حتى يَحتَلِم"؟ قال: صدقتَ، فخلَّى عنها (1) . قال عبد الله (2) : فالحَجْر على المجنون والمجنونة ممّا لا أعلمُ فيه خلافًا بين العلماء.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بنو فلاں کی ایک مجنونہ (پاگل عورت) کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے سے گزارا گیا جس نے زنا کیا تھا، جبکہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسے رجم کرنے کا حکم دیا تھا، تو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے اسے واپس لوٹا دیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے امیر المومنین! کیا آپ نے اس عورت کو رجم کرنے کا حکم دیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا آپ کو یاد نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”تین افراد سے قلم اٹھا لیا گیا ہے: ایک اس مجنون سے جس کی عقل پر (دیوانگی) غالب آ چکی ہو، دوسرے سونے والے سے یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے، اور تیسرے بچے سے یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائے؟““ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ نے سچ کہا۔“ چنانچہ انہوں نے اسے چھوڑ دیا۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ مجنون اور مجنونہ پر (تصرفِ مال سے) روک لگانا ان مسائل میں سے ہے جن میں مجھے علماء کے درمیان کسی اختلاف کا علم نہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2382]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات إلا أنه قد اختُلف فيه على الأعمش في رفعه ووقفه، كما سلف بيانه برقم (962). أحمد بن عمرو: هو ابن عبد الله بن السَّرْح، وأبو ظَبْيان: هو حُصين بن جُندب الجَنْبي.» [ترقيم الرساله 2382] [ترقيم الشركة 2364]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (2381) Back to Bab Next Hadith → (2383)