حدثنا بصحَّة ما ذكرتُه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا بِشْر بن المفضَّل، حدثنا خالد، عن عبد الله بن شَقيق قال: جلستُ إلى قوم أنا رابعُهم، فقال أحدهم: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ليَدخُلَنَّ الجنةَ بشفاعةِ رجلٍ من أمتي أكثرُ من بني تَميمٍ" قال: قلنا: سِواكَ يا رسول الله؟ قال:"سِوايَ". قلت: أنت سمعتَه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: نعم، فلمّا قام قلتُ: مَن هذا؟ قالوا: هذا ابنُ أبي الجَدْعاء (3) .
هذا حديث صحيح قد احتجَّا برُواتِه، وعبدُ الله بن شقيق تابعيٌّ محتَجٌّ به، وإنما تَرَكاه لما قدَّمنا ذِكرَه من تفرُّد التابعي عن الصحابي (4) .
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن شقیق سے روایت ہے کہ میں ایک جماعت کے پاس بیٹھا تھا اور میں چوتھا شخص تھا، تو ان میں سے ایک صاحب نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کے ایک شخص کی شفاعت سے بنو تمیم (قبیلے) سے بھی زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔“ ہم نے عرض کیا: (یا رسول اللہ!) کیا آپ کے علاوہ کوئی اور شخص؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، میرے علاوہ کوئی اور۔“ میں (عبداللہ بن شقیق) نے پوچھا: کیا آپ نے خود اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں۔ جب وہ صاحب چلے گئے تو میں نے پوچھا کہ یہ کون تھے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ (صحابی رسول) ابن ابی الجدعاء تھے۔
یہ حدیث صحیح ہے اور امام بخاری و مسلم نے اس کے راویوں سے استدلال کیا ہے، اور عبداللہ بن شقیق ایک ایسے تابعی ہیں جن سے احتجاج کیا جاتا ہے، ان دونوں (شیخین) نے اسے محض اس لیے چھوڑ دیا کہ جیسا ہم نے پہلے ذکر کیا کہ ایک ہی تابعی کا ایک صحابی سے روایت کرنے میں منفرد ہونا (ان کے معیار کے خلاف تھا)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 238]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 238] [ترقيم الشركة 237]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح