☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2359
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2359
ما حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا محمد بن الفضل عارِمٌ وهُدْبة بن خالد، قالا: حدثنا سلّام بن مِسكين، عن ثابت، عن عبد الله بن رَبَاح، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حين سارَ إلى مكةَ لِيفتَحَها قال لأبي هُريرة:"اهتِفْ بالأنصار"، فقال: يا معشرَ الأنصار، أجِيبُوا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فجاؤوا كأنما كانوا على مِيعادٍ، ثم قال:"اسلُكوا هذا الطريقَ، ولا يُشْرِفَنَّ لكم أحدٌ إِلَّا أَنَمْتُمُوه"، فسارَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، ففتَحَها اللهُ عليه، فطاف رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بالبيتِ، فصلى ركعتين، ثم خرج من الباب الذي يلي الصفا، فصَعِد الصفا، فخَطَب الناسَ، والأنصارُ أسفلَ منه، فقالتِ الأنصارُ بعضُهم لبعضٍ: أمّا الرجلُ فأخذَتْه الرأفةُ بقومه، والرغبةُ في قريته، وأنزل الله الوحيَ بما قالتِ الأنصارُ، فقال:"يا معشرَ الأنصار، تقولون: أمّا الرجل أخذته رأفةٌ بقومِه، ورغبةٌ في قريتِه"، قال:"فمَن أنا إذًا، كلَّا والله، إني عبدُ الله ورسولُه حقًّا، فالمَحْيا محياكُم، والمَماتُ مماتُكُم"، قالوا: والله يا رسول الله ما قلنا ذلك إلّا مخافةَ أن يُعادُّونا، قال:"أنتم صادِقون عند اللهِ وعند رسولِه"، قال: فوالله ما منهم إلَّا مَن بلَّ نحرَه بالدُّموع (1) . ومنها:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2328 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ کی فتح کے لیے روانہ ہوئے تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”انصار کو پکارو“، میں نے آواز دی: اے گروہِ انصار! رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پکار پر لبیک کہو، تو وہ سب اس طرح تیزی سے آئے گویا ان کا پہلے سے کوئی وعدہ تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس راستے پر چلو، اور جو بھی تمہارے سامنے آئے اسے مغلوب کیے بغیر نہ چھوڑنا“، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے بڑھے اور اللہ نے مکہ آپ کے لیے فتح کر دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کیا اور دو رکعت نماز پڑھی، پھر اس دروازے سے باہر نکلے جو صفا کی طرف ہے اور صفا پہاڑی پر تشریف لے گئے، وہاں لوگوں سے خطاب فرمایا جبکہ انصار آپ سے نیچے نشیب میں موجود تھے، تب انصار نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا: اس شخص (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے دل میں اپنی قوم کے لیے نرمی اور اپنے شہر کی رغبت پیدا ہو گئی ہے، تو اللہ تعالیٰ نے انصار کی اس بات پر وحی نازل فرما دی، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ انصار! کیا تم یہ کہہ رہے ہو کہ اس شخص کے دل میں اپنی قوم کے لیے نرمی اور اپنے شہر کی رغبت پیدا ہو گئی ہے؟“ پھر فرمایا: ”اگر ایسا ہوتا تو میں کون ہوتا؟ ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! میں اللہ کا بندہ اور اس کا سچا رسول ہوں، میرا جینا تمہارے ساتھ ہے اور میرا مرنا بھی تمہارے ہی ساتھ ہے“، انصار نے عرض کیا: اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! ہم نے یہ بات صرف اس ڈر سے کہی تھی کہ آپ ہمیں چھوڑ کر یہیں نہ رہ جائیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک سچے ہو“، راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ان میں سے کوئی ایسا نہ تھا جس کا سینہ آنسوؤں سے تر نہ ہو گیا ہو۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2359]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،ثابت: هو ابن أسلم البناني.» [ترقيم الرساله 2359] [ترقيم الشركة 2341] [ترقيم العلميه 2328]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (2358) Back to Bab Next Hadith → (2360)