أخبرنا أبو بكر أحمد بن إسحاق، حدثنا موسى بن إسحاق القاضي، حدثنا عبد الله بن أبي شَيْبة، حدثنا زيد بن الحُباب، عن الحسين بن واقد، حدثني عبد الله بن بُريدة، عن أبيه: أنَّ سلمان لما قَدِم المدينة أتى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم بهديةٍ على طَبَقٍ، فوضعها بين يديه، فقال:"ما هذا يا سلمانُ؟" قال: صدقةٌ عليك وعلى أصحابك، قال:"إني لا آكُلُ الصدقةَ" فرفعها، ثم جاءه من الغدِ بمثلها، فوضعها بين يديه، فقال:"ما هذا؟" قال: هديةٌ لك، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لأصحابه:"كُلُوا" قال:"لمن أنت؟" قال: لقومٍ، قال:"فاطلُب إليهم أن يُكاتِبُوك"، قال: فكاتَبُوني على كذا وكذا نخلةً أغرِسُها لهم، ويقومُ عليها سلمانُ حتى تُطعِمَ، قال: ففَعَلُوا، قال: فجاء النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم فغَرَسَ النخلَ كلَّه إلّا نخلةً واحدةً غرسَها عمرُ، وأطعَمَ نخلُه مِن سَنَتِه إِلَّا تلك النخلةَ، قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن غَرَسَها؟" قالوا: عمرُ، فَغَرَسَها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم من يده، فحَمَلَت من عامِها (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، أخرجه الشيخُ أبو بكر في باب الرخصة في اشتراط البائع خدمةَ العبد المَبيع وقتًا معلومًا. وله شاهد من حديث ابن عباس عن سلمانَ صحيحٌ على شرط مسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2183 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جب مدینہ تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک تھال میں ہدیہ لے کر حاضر ہوئے اور اسے سامنے رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یہ آپ پر اور آپ کے صحابہ پر صدقہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں صدقہ نہیں کھاتا“، چنانچہ اسے اٹھا لیا گیا، پھر اگلے دن وہ ویسا ہی (تھال) لے کر آئے اور سامنے رکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یہ آپ کے لیے ہدیہ ہے، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”تم بھی کھاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کس کے (غلام) ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: فلاں قوم کے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان سے مطالبہ کرو کہ وہ تمہارے ساتھ مکاتبت (آزادی کا معاہدہ) کر لیں۔“ سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: چنانچہ انہوں نے مجھ سے اتنے اتنے کھجور کے درخت لگانے پر مکاتبت کر لی جن کی سلمان اس وقت تک پرورش کریں گے جب تک وہ پھل نہ دے دیں، راوی کہتے ہیں: پس انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور سوائے ایک درخت کے تمام کھجوریں اپنے ہاتھ سے لگائیں، وہ ایک درخت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لگایا تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لگائے ہوئے درختوں نے اسی سال پھل دے دیا سوائے اس ایک درخت کے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کس نے لگایا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: عمر (رضی اللہ عنہ) نے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اپنے دستِ مبارک سے (دوبارہ) لگایا تو اس نے بھی اسی سال پھل دے دیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، اور امام ابوبکر (بیہقی) نے اسے اس باب میں روایت کیا ہے کہ بیچنے والے کے لیے ایک خاص وقت تک مبیع (غلام) کی خدمت کی شرط لگانا جائز ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2213]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي،، الحسين بن واقد صدوق لا بأس به.» [ترقيم الرساله 2213] [ترقيم الشركة 2194] [ترقيم العلميه 2183]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي