☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2190
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2190
أخبرني الحسن بن يعقوب بن يوسف العَدْل، حدثنا السَّرِيّ بن خُزيمة، حدثنا عبد الله بن مَسلَمة القَعْنبي، حدثنا عبد العزيز بن محمد، عن عمرو بن أبي عمرو، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ رجلًا لَزِمَ غَريمًا له بعشرة دنانير، فقال: والله لا أُفَارِقُك حتَّى تَقضيَني أو تأتيَني بحَمِيلٍ، قال: فتَحمَّل بها النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم، فأتاه بقَدْر ما وَعَدَه، فقال له النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"من أين أصبتَ هذا الذهبَ؟" قال: من مَعْدِنٍ، قال:"لا حاجةَ لنا فيها، ليس فيها خَيرٌ"، فقَضَاها عنه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2161 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنے قرض دار کو دس دینار کے عوض پکڑ لیا اور کہا: اللہ کی قسم! میں تمہیں اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک تم میرا حق ادا نہ کر دو یا کوئی ضامن (گارنٹر) نہ لے آؤ، راوی کہتے ہیں: پس نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے ضامن بن گئے، پھر وہ شخص اتنی (سونے کی مقدار) لے آیا جس کا اس نے وعدہ کیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”تم نے یہ سونا کہاں سے حاصل کیا؟“ اس نے عرض کیا: ایک کان سے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں، اس میں کوئی خیر نہیں ہے“، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اپنی طرف سے) اس کا قرض ادا کر دیا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2190]
تخریج الحدیث
«إسناده جيد من أجل عمرو بن أبي عمرو» [ترقيم الرساله 2190] [ترقيم الشركة 2171] [ترقيم العلميه 2161]
الحكم على الحديث
إسناده جيد
Grade: إسناده جيد
← Previous Hadith (2189) Back to Bab Next Hadith → (2191)