حدثنا أبو الطيِّب محمد بن أحمد الحِيرِي، حدثنا أبو بكر محمد (3) بن نُعيم المَدَني، حدثنا بِشر بن خالد العَسكَري، حدثنا أبو النَّضر هاشم بن القاسم، حدثنا شَيْبان أبو معاوية، عن أشعثَ بن أبي الشَّعْثاء، عن أبي بُردة، عن أبي موسى قال: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يركبُ الحمار، ويلبسُ الصوف، ويعتقلُ الشاةَ، ويأتي مراعاة (1) الضيف (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه، وإنما ذكرتُه في هذه المواضع لأنَّ هذه الخِلالَ من الإيمان. وله شاهد ينفردُ به زَبَّانُ، ولم يُخرجاه:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سواری فرماتے تھے گدھے پر، اونی لباس زیبِ تن کرتے تھے، خود بکری کا پاؤں باندھتے تھے اور مہمان کی خاطر تواضع اور رعایت فرماتے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرائط کے مطابق صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور میں نے ان عادات و فضائل کا ان مقامات پر اس لیے ذکر کیا ہے کیونکہ یہ خصائل ایمان کا حصہ ہیں، اور اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) بھی ہے جسے زبان (نامی راوی) تنہا روایت کرتے ہیں اور اسے شیخین نے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 206]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح بسابقه، وهذا إسناد حسن من أجل شيخ المصنف، ومن فوقه ثقات» [ترقيم الرساله 206] [ترقيم الشركة 205]
الحكم على الحديث
حديث صحيح بسابقه
Grade: حديث صحيح بسابقه