حدثنا علي بن حَمْشاذ العدل، حدثنا هشام بن علي السَّدُوسي، حدثنا شاذُّ بن فَيَّاض، حدثنا هاشم بن سعيد عن كِنانةَ، عن صَفِيَّةَ قالت: دخلَ علَيَّ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وبين يدَيّ أربعة آلافِ نَوَاةٍ أسبِّحُ بهنّ، فقال:"يا بنتَ حُيَيٍّ، ما هذا؟" قلتُ: أُسبِّحُ بهنّ، قال:"قد سبَّحتُ منذ قُمتُ على رأسِكِ أكثرَ من هذا"، قلت: عَلِّمني يا رسولَ الله، قال:"قُولي: سبحانَ الله عَدَدَ مَا خَلَقَ من شيءٍ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ من حديث المصريين بإسناد أصحَّ من هذا:
Translation: طلحہ بابر
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میرے سامنے چار ہزار کھجور کی گٹھلیاں پڑی تھیں جن پر میں تسبیح پڑھ رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اے حُیی کی بیٹی! یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں ان پر تسبیح پڑھ رہی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب سے میں تمہارے پاس آ کر کھڑا ہوا ہوں، میں نے اس سے بھی زیادہ تسبیح پڑھ لی ہے“، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے بھی سکھا دیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: «سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ مِنْ شَيْءٍ» ”اللہ کی تسبیح ہے اس کی پیدا کردہ ہر چیز کی تعداد کے برابر۔““
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور مصری راویوں کی ایک حدیث سے اس کا شاہد بھی موجود ہے جس کی سند اس سے بھی زیادہ صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2031]
تخریج الحدیث
«حديث حسن كما قال الحافظ ابن حجر في "نتائج الأفكار" 1/ 82، وهذا إسناد ضعيف لضعف هاشم بن سعيد - هو الكوفي - لكنه متابع، وللحديث طريق أخرى لا بأس بها عن صفية، وبذلك يمكن تحسين الحديث، على أنَّ له شاهدًا أيضًا، فتأكد تحسينُه، والله أعلم.» [ترقيم الرساله 2031] [ترقيم الشركة 2015]
الحكم على الحديث
حديث حسن كما قال الحافظ ابن حجر في "نتائج الأفكار" 1/ 82
Grade: حديث حسن كما قال الحافظ ابن حجر في "نتائج الأفكار" 1/ 82