☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2016
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2016
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا عبد العزيز بن حاتم، حدثنا أبو وهب محمد بن مُزاحِم، حدثنا سفيان بن عُيينة، عن مِسعَر، عن علي بن بَذِيمة، عن أبي عُبيدة، عن عبد الله، قال: أتى رجلٌ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وأُراه عوفَ بنَ مالك، فقال: يا رسول الله، إنَّ بني فلانٍ أَغارُوا عليَّ، فذهَبوا بابني وإبِلي، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إِنَّ آلَ محمدٍ كذا وكذا أهلَ بيتٍ - وأظنُّه قال: تسعةَ أبياتٍ - ما فيهم صاعٌ من طعامٍ ولا مُدٌّ من طعامٍ، فاسألِ اللهَ ﷿"، قال: فرجعَ إلى امرأته، فقالت له: ما ردَّ عليك رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم؟ فأخبَرَها، قال: فلم يَلبَثِ الرجلُ أن رُدَّ عليه إبِلُه وابنُه أوفَرَ ما كانوا، فأتى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فأخبرَه، فقام على المِنبر، فحَمِدَ اللهَ وأثنى عليه، وأمرَهم بمسألةِ الله ﷿ والرغبةِ إليه، وقرأ عليهم: ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا (2) وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾ [الطلاق: 2، 3] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرا خیال ہے وہ عوف بن مالک تھے، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! فلاں قبیلے والوں نے مجھ پر حملہ کر کے میرا بیٹا اور اونٹ چھین لیے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آلِ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے (نو) گھروں میں ایک صاع یا ایک مد غلہ تک موجود نہیں، پس تم اللہ عزوجل سے مانگو۔“ وہ شخص اپنی بیوی کے پاس واپس آیا تو اس نے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا جواب دیا؟ انہوں نے اسے سارا حال بتایا، راوی کہتے ہیں کہ ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ اس کے اونٹ اور بیٹا پہلے سے بھی بہتر حالت میں واپس مل گئے، وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو خبر دی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر تشریف لائے، اللہ کی حمد و ثنا بیان فرمائی اور لوگوں کو اللہ عزوجل سے مانگنے اور اسی کی طرف رغبت کرنے کا حکم دیا اور ان پر یہ آیات تلاوت فرمائیں: ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾ ”اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے، اللہ اس کے لیے (مشکلات سے) نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے، اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرماتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔“ [سورة الطلاق: 2، 3]
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2016]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 2016] [ترقيم الشركة 2000]
← Previous Hadith (2015) Back to Bab Next Hadith → (2017)