حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أبو عمرو المُستَمْلي، حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحَنْظَلي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا بشر بن رافع، عن محمد بن عَجْلان، عن أبيه، عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال:"مَن قال: لا حولَ ولا قوةَ إلَّا بالله، كان دواءً من تسعةٍ وتسعين داءً، أيسرُها الهَمُّ" (1) .
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجاه، وبشر بن رافع الحارِثي ليس بالمتروك، وإن لم يُخرجاه. وكذلك هيثمٌ البَكّاء لم يُخرجاه، وله حديث يَنفردُ به، وهذا موضعُه، فإنه من عُبّاد المسلمين:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» کہا، تو یہ ننانوے بیماریوں کی دوا ہے جن میں سب سے ہلکی بیماری ہم و غم ہے۔“
یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، بشر بن رافع الحارثی متروک نہیں ہے اگرچہ شیخین نے اس سے روایت نہیں لی، اسی طرح ہیثم البکاء سے بھی شیخین نے روایت نہیں لی، ان کی ایک حدیث ہے جس میں وہ منفرد ہیں اور یہ وہی حدیث ہے کیونکہ وہ عابد مسلمانوں میں سے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2013]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بمرَّة من أجل بشر بن رافع» [ترقيم الرساله 2013] [ترقيم الشركة 1997]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف