حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو الحسن محمد بن سِنَان القَزّاز، حدثنا عمر بن يونس بن القاسم اليَمَاميّ، حدثنا عكرمة بن عمَّارٍ، قال: سمعتُ شدّادًا أبا عمار يحدِّثُ، عن شدَّادِ بن أوْسٍ - وكان بدريًّا - قال: بينما هُم في سَفَرٍ إذ نَزَلَ القومُ يَتصبَّحون، فقال شدّاد: أَدْنُوا هذه السُّفرة نَعبَثْ بها، ثم قال: أَستغفرُ الله، ما تكلمتُ بكلمةٍ منذ أسلمتُ إلَّا وأنا أَزُمُّها وأَخطِمُها قبلَ كلمتي هذه، ليس كذلك قال محمدٌ صلى الله عليه و آله وسلم، ولكن قال:"يا شدَّادُ، إذا رأيتَ الناسَ يَكنِزونَ الذَّهبَ والفضةَ فاكنِزْ هؤلاءِ الكلمات: اللهمَّ إِنِّي أسألُك التَّثبُّتَ في الأمور، وعزيمةَ الرُّشْد، وأسألكَ شُكرَ نعمتِك، وحُسنَ عبادَتِك، وأسألكَ قلبًا سليمًا، ولسانًا صادقًا، وخُلُقًا مستقيمًا، وأستغفرُكَ لما تعلم، وأسألك من خيرِ ما تعلمُ، وأعوذُ بكَ من شرِّ ما تعلمُ، إنَّك أنتَ علَّامُ الغُيوب" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ (جو کہ ایک بدری صحابی ہیں) سے روایت ہے کہ وہ ایک سفر میں تھے کہ لوگ ناشتہ کرنے کے لیے ایک مقام پر اترے، شداد رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ دسترخوان قریب لاؤ تاکہ ہم اس سے شغل (کھانا تناول) کریں، پھر فوراً ہی (اپنے ان الفاظ پر ندامت محسوس کرتے ہوئے) کہا: میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں، جب سے میں اسلام لایا ہوں میں نے کبھی کوئی ایسی بات نہیں کہی جس کی میں نے لگام نہ تھامی ہو یا اسے پوری طرح سوچ سمجھ کر نہ بولا ہو سوائے اپنی اس بات کے، (یاد رکھو) محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس طرح نہیں فرمایا تھا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اے شداد! جب تم لوگوں کو دیکھو کہ وہ سونے اور چاندی کے خزانے جمع کر رہے ہیں تو تم ان کلمات کو بطور خزانہ جمع کر لیا کرو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ التَّثَبُّتَ فِي الْأُمُورِ، وَعَزِيمَةَ الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ، وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِيمًا، وَلِسَانًا صَادِقًا، وَخُلُقًا مُسْتَقِيمًا، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے تمام معاملات میں ثابت قدمی اور نیکی پر استقامت کا سوال کرتا ہوں، اور میں تجھ سے تیری نعمت کا شکر ادا کرنے اور تیری بہترین عبادت کرنے کی توفیق مانگتا ہوں، اور میں تجھ سے قلبِ سلیم، سچی زبان اور درست اخلاق کا سوال کرتا ہوں، اور میں ان تمام گناہوں کی مغفرت چاہتا ہوں جو تیرے علم میں ہیں، اور میں تجھ سے ان تمام بھلائیوں کا سوال کرتا ہوں جو تیرے علم میں ہیں، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں ان تمام برائیوں سے جو تیرے علم میں ہیں، بے شک تو ہی تمام پوشیدہ باتوں کا خوب جاننے والا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1893]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،في المتابعات والشواهد، محمد بن سنان القزاز وإن كان فيه ضعف فهو حسن الحديث في المتابعات والشواهد، وحديثه هذا روي من غير وجه عن شداد بن أوس، وهي وإن كانت لا يخلو كلٌّ منها من مقال، إلّا أنه بمجموعها يتقوى الحديث. شداد أبو عمار: هو شداد بن عبد الله القرشي.» [ترقيم الرساله 1893] [ترقيم الشركة 1878]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن