☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1820
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1820
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، حدثنا أبو المُثنَّى العَنْبريُّ، حدثنا يحيى بن مَعِين، حدثنا ابن أبي عَديِّ، عن محمد بن إسحاق، حدثنا أبو عُبيدةَ بن عبد الله بن زَمْعة، عن أبيه وعن أُمه زينب بنت أبي سلمة، يحدِّثانه عن أُم سلمة - يحدِّثانه بذلك جميعًا عنها - قالت: كانت ليلتي التي يَصيرُ إليَّ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فدخل عليَّ وهبُ بن زَمْعة ومعه رجلٌ من آل أبي أُمية مُتقمِّصَين، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم لوهب:"هل أفَضْتَ أبا عبد الله؟" قال: لا والله يا رسولَ الله، قال:"انزِعْ عنك القَمِيصَ". قال: فنَزَعَه من رأسه، ونَزَعَ صاحبُه قميصَه من رأسه، قالوا: ولِمَ يا رسول الله؟ قال:"إنَّ هذا قد رُخِّصَ لكم إذا رَمَيتُم الجَمْرةَ أن تحِلُّوا من كل ما حُرِمْتُم منه إلَّا النساء، فإذا أَمسيتُم قبل أن تَطُوفوا بهذا البيت صِرتُم حُرُمًا كهيئتِكم قبل أن تَرمُوا الجَمْرة حتى تَطُوفوا" (1) . قال أبو عُبيدة (1) : وحدَّثَتني أمُّ قيس (2) . [كتاب الدعاء والتسبيح والتكبير والتهليل والذكر]
Translation: طلحہ بابر
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ میری (باری کی) وہ رات تھی جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے ہاں قیام فرمانا تھا، پس وہب بن زمعہ اور ان کے ساتھ بنو ابی امیہ کے ایک شخص قمیص پہنے ہوئے میرے پاس آئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہب سے دریافت فرمایا: ”اے ابو عبداللہ! کیا تم نے طوافِ افاضہ کر لیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اوپر سے یہ قمیص اتار دو۔“ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے سر کی طرف سے قمیص اتار دی اور ان کے ساتھی نے بھی اپنی قمیص اتار دی، لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایسا کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ تمہیں یہ رخصت دی گئی ہے کہ جب تم جمرہ کی رمی کر لو تو تمہارے لیے وہ سب چیزیں حلال ہو جائیں جن سے تمہیں روکا گیا تھا سوائے عورتوں کے، لیکن اگر تم بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے شام کر لو (یعنی سورج غروب ہو جائے) تو تم دوبارہ اسی طرح محرم بن جاؤ گے جیسے جمرہ کی رمی سے پہلے تھے یہاں تک کہ تم طواف کر لو۔“
ابوعبیدہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ام قیس نے بھی یہ حدیث بیان کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1820]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، أبو عبيدة بن عبد الله بن زمعة لم يذكره أحد بجرح أو تعديل، وأخرج له مسلم حديثًا واحدًا متابعةً، وقال الحافظ في "التقريب": مقبول. وقد اضطرب في هذا الحديث كما بيناه في "مسند أحمد" 44/ (26530).» [ترقيم الرساله 1820] [ترقيم الشركة 1806]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (1819) Back to Bab Next Hadith → (1821)