أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبري، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن يحيى، حدثنا عثمان بن عمر، حدثنا يونس بن يزيد، عن الزُّهري: أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا رَمَى الجَمْرة التي تلي مسجدَ مِنًى يرميها بسَبعِ حَصَياتٍ، يكبِّر كلَّما رَمَى بحصاةٍ، ثم تقدَّم أمامَها فوقفَ مُستقبِلَ البيتِ رافعًا يديه يدعو، وكان يُطيلُ الوقوف، ثم يأتي الجَمْرَة الثانية فيَرميها بسَبعِ حَصَياتٍ يُكبِّر كلَّما رمى بحصاةٍ، ثم يَنحدِر ذاتَ اليَسار مما يلي الوادي، فيقف مُستقبِلَ القِبلةِ رافعًا يديه، ثم يأتي الجَمْرةَ التي عند العَقَبة فيرميها بسَبعِ حَصَياتٍ يُكبِّر عند كلِّ حصاةٍ، ثم ينصرفُ ولا يقومُ عندها. قال الزُّهري: سمعتُ سالمَ بن عبد الله يحدِّث بمِثلِ هذا عن أبيه عن النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم. قال: وكان ابنُ عمر يفعلُه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب اس جمرہ کو کنکریاں مارتے جو منیٰ کی مسجد کے قریب ہے، تو اسے سات کنکریاں مارتے اور ہر کنکری پر تکبیر کہتے، پھر اس کے آگے بڑھ کر قبلہ رخ کھڑے ہو کر ہاتھ اٹھا کر دعا فرماتے اور طویل قیام کرتے، پھر دوسرے جمرہ پر آتے اور اسے سات کنکریاں مارتے اور ہر کنکری پر تکبیر کہتے، پھر وادی کی بائیں جانب ڈھلوان میں اترتے اور قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھا کر کھڑے ہوتے، پھر جمرہ عقبہ پر آتے اور اسے سات کنکریاں مارتے اور ہر کنکری پر تکبیر کہتے، پھر واپس لوٹ جاتے اور وہاں قیام نہیں فرماتے تھے۔ زہری کہتے ہیں کہ میں نے سالم بن عبداللہ کو اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے سنا ہے، اور ابن عمر بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1776]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،محمد بن يحيى: هو الذهلي، وعثمان بن عمر: هو ابن فارس العبدي، ويونس بن يزيد: هو الأيلي، والزهري: هو محمد بن مسلم بن شهاب.» [ترقيم الرساله 1776] [ترقيم الشركة 1763]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح