☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1741
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1741
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا علي بن الحسين بن الجُنَيد، حدثنا أحمد بن صالح، حدثني ابن أبي فُدَيك، حدثني الضَّحَّاك بن عثمان، عن هشام بن عُروة، عن أبيه، عن عائشةَ قالت: أرسَلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بأُمِّ سَلَمة ليلةَ النَّحْر، فرَمَتِ الجَمْرة قبل الفجر، ثم مَضَتْ فأفاضت، وكان ذلك يومَ الثاني الذي يكونُ عندها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم (5) . صحيح على شرطهما، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو یومِ نحر کی رات (مزدلفہ سے منیٰ کی طرف) بھیج دیا تھا، چنانچہ انہوں نے فجر سے پہلے ہی جمرہ کی رمی کر لی اور پھر وہیں سے (کعبہ کی طرف) چلی گئیں اور طوافِ افاضہ کر لیا، اور وہ دوسرا دن تھا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی باری ان کے پاس ہوتی تھی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1741]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل الضحاك بن عثمان» [ترقيم الرساله 1741] [ترقيم الشركة 1729]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (1740) Back to Bab Next Hadith → (1742)