أخبرنا أبو عبد الله محمد بنُ عبد الله الصَّفَّار، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا أبو النُّعمان محمد بن الفضل، حدثنا حمّاد بن زيد، عن كَثِير بن شِنْظِير، عن عطاء، عن ابن عباس قال: إنَّما كان بَدْءُ الإيضاع من أهل البادية؛ كانوا يَقِفُون حافَتَي الناسِ قد علَّقوا (1) القِعابَ والعِصِيَّ، فإذا أفاضُوا تَقَعقَعوا، فَأَنفَرَتْ بالناس، فلقد رأيتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وإن ذِفْرَى (2) ناقتِه لَيَمَسُّ حارِكَها (3) ، وهو يقول:"يا أيُّها الناسُ، عليكم بالسَّكِينة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (واپسی پر) تیزی سے دوڑنے کی ابتدا دیہاتیوں سے ہوئی تھی؛ وہ لوگوں کے دونوں کناروں پر کھڑے ہو جاتے، پیالے اور لاٹھیاں لٹکائے ہوتے اور جب واپسی شروع ہوتی تو وہ انہیں بجاتے جس سے لوگ بھڑک اٹھتے تھے، پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ (تیزی سے روکنے کے لیے) آپ کی اونٹنی کی گردن کا پچھلا حصہ آپ کے کجاوے کے اگلے حصے کو چھو رہا تھا اور آپ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! سکون و وقار کو لازم پکڑو۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1728]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، كثير بن شنظير فيه كلام يحطه عن رتبة الصحيح، وباقي رجاله ثقات.» [ترقيم الرساله 1728] [ترقيم الشركة 1716]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن