حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان العامِري، حدثنا معاوية بن هشام، حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن الحَكَم، عن مِقْسَم، عن ابن عباس، عن أسامة: أنَّ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم أردَفَه حين أفاضَ من عَرفةَ، فأفاض بالسَّكِينة، وقال:"أيُّها الناسُ، عليكم بالسَّكِينة" وقال:"ليس البِرُّ بإيجافِ الخيلِ والإبل"، فما رأيتُ ناقتَه رافعةً يدَها حتى أتَى مِنى (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عرفہ سے واپس لوٹے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اپنی سواری پر پیچھے بٹھایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہایت سکون اور وقار کے ساتھ چلے اور فرمایا: ”اے لوگو! سکون و وقار کو لازم پکڑو“، اور فرمایا: ”گھوڑوں اور اونٹوں کو دوڑانا کوئی نیکی نہیں ہے“، راوی کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی کو (تیزی کی وجہ سے) پاؤں اٹھاتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ منیٰ پہنچ گئے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1727]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل معاوية بن هشام، وقد توبع. سفيان: هو الثوري، والأعمش: هو سليمان بن مهران، والحكم: هو ابن عتيبة، ومقسم: هو مولى ابن عباس.» [ترقيم الرساله 1727] [ترقيم الشركة 1715]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح