أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي بمَرْو، حدثنا محمد بن معاذ، حدثنا أبو عاصم النبيل، حدثنا جعفر بن عبد الله - وهو ابن الحَكَم - قال: رأيتُ محمد بن عبَّاد بن جعفر قَبَّلَ الحَجَرَ وسجد عليه، ثم قال: رأيتُ خالَكَ ابنَ عباس يُقبِّله ويسجُدُ عليه، وقال ابن عباس: رأيتُ عمر بنَ الخطاب قبَّله وسَجَدَ عليه، ثم قال: رأيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فَعَلَ هكذا ففعلتُ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
جعفر بن عبداللہ بن حکم بیان کرتے ہیں کہ میں نے محمد بن عباد بن جعفر کو دیکھا کہ انہوں نے حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور اس پر سجدہ کیا، پھر فرمایا: میں نے تمہارے ماموں ابن عباس کو دیکھا کہ وہ اسے بوسہ دیتے اور اس پر سجدہ کرتے تھے، اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اسے بوسہ دیا اور اس پر سجدہ کیا، پھر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا تھا اس لیے میں نے بھی ایسا ہی کیا۔
اس حدیث کی اسناد صحیح ہیں لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1690]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1690] [ترقيم الشركة 1678]