أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثني يعقوب بن إبراهيم بن سعد، حدثنا أبي، عن ابن إسحاق، حدثني خُصَيف بن عبد الرحمن الجَزَري، عن سعيد بن جُبير قال: قلتُ لعبد الله بن عباس: يا أبا العباس عَجِبتُ لاختلاف أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في إهلالِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم حين أَوجَبَ، فقال: إنِّي لأعلمُ الناسِ بذلك، إِنَّهَا إِنَّما كانت من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حَجةٌ واحدة، فمن هناك اختَلَفوا، خرج رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم حاجًّا، فلمّا صلَّى في مسجده بذي الحُلَيفة ركعتيه أوجَبَه في مَجلِسه، فأهلَّ بالحجِّ حين فَرَغَ من ركعتيه، فسمع ذلك منه أقوامٌ فحَفِظَه (2) عنه، ثم ركب، فلمّا استَقلَّت به ناقتُه أهلَّ، وأدرَكَ ذلك منه أقوامٌ، وذلك أنَّ الناس كانوا يأتون أرسالًا، فسَمِعوه حين استقلَّت به ناقتُه يُهِلُّ، فقالوا: إنما أهلَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حين استقلَّت به ناقتُه، ثم مَضَى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلما عَلَا على شَرَفِ البَيْداء أهلَّ، وأدرَكَ ذلك منه أقوامٌ، فقالوا: إنما أهلَّ حين عَلَا على شَرَفِ البيداء، وايمُ الله، لقد أوجَبَ في مُصلّاه، وأهلَّ حين استقلَّت به ناقتُه وأهلَّ حين عَلَا شَرَفَ البَيْداء. قال سعيد بن جُبير: فمَن أخذ بقول ابن عباس، أهلَّ في مُصلّاه إِذا فَرَغَ من ركعتيه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم مفسَّر في الباب، ولم يخُرجاه. حدثنا الحاكم أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظ إملاءً في جُمادى الآخرة سنة سَتِّ وتسعين وثلاث مئة:
Translation: طلحہ بابر
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: اے ابوعباس! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ کے اس اختلاف پر حیرت ہوتی ہے جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احرام باندھنے کے مقام کے بارے میں ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں لوگوں میں اس معاملے کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں، اصل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صرف ایک ہی حج کیا تھا، وہیں سے لوگوں میں اختلاف پیدا ہوا؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حج کے لیے روانہ ہوئے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ذوالحلیفہ کی مسجد میں دو رکعتیں ادا کیں تو اسی مجلس میں احرام واجب کیا اور نماز سے فارغ ہوتے ہی تلبیہ پکارا، تو کچھ لوگوں نے وہیں سے سن لیا اور اسے یاد رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سوار ہوئے اور جب اونٹنی آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر تلبیہ پکارا، اور کچھ لوگوں نے وہیں سے سنا، اس کی وجہ یہ تھی کہ لوگ گروہ در گروہ آ رہے تھے، انہوں نے اس وقت سنا جب اونٹنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو لے کر کھڑی ہوئی تھی تو انہوں نے سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسی وقت احرام باندھا ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے بڑھے اور جب بیداء کی بلندی پر چڑھے تو پھر تلبیہ پکارا، تو کچھ لوگوں نے وہاں سنا اور سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسی وقت احرام باندھا ہے؛ حالانکہ اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے مصلے پر ہی احرام واجب کر لیا تھا، پھر اونٹنی کے سیدھا کھڑے ہونے پر بھی تلبیہ پکارا اور بیداء کی بلندی پر بھی۔“ سعید بن جبیر کہتے ہیں: ”چنانچہ جو شخص ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول کو اختیار کرے وہ نماز سے فارغ ہوتے ہی اپنے مصلے پر احرام باندھ لے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح اور اس باب میں مفصل ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1675]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد محتمل للتحسين، ابن إسحاق - وهو محمد - صرَّح بالتحديث، وخصيف بن عبد الرحمن الجزري - وإن كان في حفظه شيء - مختلف فيه، وحديثه يصلح للمتابعات، وباقي رجاله ثقات. وهو في "مسند أحمد" 4/ (2358).» [ترقيم الرساله 1675] [ترقيم الشركة 1663]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره