☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1665
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1665
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المُثنّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا العلاء بن المسيَّب، حدثنا أبو أُمامة التَّيمي، قال: كنتُ رجلًا أُكْرِي في هذا الوجه، وكان أناسٌ يقولون لي: إنه ليس لك حجٌّ، فلقيتُ ابن عمر، فقلت: يا أبا عبد الرحمن، إنِّي رجلٌ أُكْرِي في هذا الوجه، وإنَّ أُناسًا يقولون لي: إنَّه ليس لك حجٌّ، فقال: ألست تُحْرمُ وتُلبِّي وتَطوفُ وتُفيضُ من عرفاتٍ وتَرمي الجِمار؟ قال: قلتُ: بلى، قال: فإنَّ لك حجًّا؛ جاء رجلٌ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فسأله عن مثلِ ما سألتَني عنه، فسكتَ عنه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فلم يُجِبْه، حتى نزلت هذه الآية: ﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ﴾ [البقرة: 198] ، فأرسلَ إليه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وقرأَ هذه الآيةَ عليه، وقال:"لك حجٌّ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
ابوامامہ تیمی بیان کرتے ہیں کہ میں مکہ کے راستے میں سواریاں کرائے پر دیا کرتا تھا، تو بعض لوگوں نے مجھ سے کہا کہ (تجارت کرنے کی وجہ سے) تمہارا حج نہیں ہوتا، پھر میری ملاقات سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہوئی تو میں نے عرض کیا: اے ابوعبدالرحمن! میں اس راستے میں سواریاں کرائے پر دیتا ہوں اور لوگ کہتے ہیں کہ میرا حج قبول نہیں ہوتا، انہوں نے پوچھا: ”کیا تم احرام نہیں باندھتے، لبیک نہیں کہتے، طواف نہیں کرتے، عرفات سے واپسی نہیں کرتے اور جمرات کو کنکریاں نہیں مارتے؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں (میں یہ سب کرتا ہوں)۔ انہوں نے فرمایا: ”تو پھر یقیناً تمہارا حج ہو گیا؛ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے ویسا ہی سوال کیا جیسا تم نے مجھ سے کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے اور اسے کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ﴾ ”تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل (تجارت کے ذریعے) تلاش کرو۔“ [سورة البقرة: 198] ، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے بلا بھیجا اور اسے یہ آیت سنا کر فرمایا: ”تمہارا حج ہو گیا ہے۔““
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1665]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، أبو أمامة التيمي وثقه ابن معين، وقال أبو زرعة" لا بأس به، وروى عنه شعبة. أبو بكر بن إسحاق: هو أحمد وأبو المثنى هو معاذ بن المثنى العنبري.» [ترقيم الرساله 1665] [ترقيم الشركة 1653]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1664) Back to Bab Next Hadith → (1666)