☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1595
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1595
فقد أخبرَناه أبو بكر بن أبي نَصْر المَرْوزي، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى، حدثنا القَعْنبي، فيما قرأَ على مالك، عن سُمَيٍّ مولى أبي بكر، عن أبي بكر بن عبد الرحمن، عن بعض أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: رأيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم أمَرَ الناس في سَفَرِه بالفطر عامَ الفتح، وقال:"تقوَّوا لِعدوِّكم"، وصام رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم. قال أبو بكر بن عبد الرحمن: وقال الذي حدَّثني: لقد رأيتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بالعَرْج يَصبُّ على رأسه الماءَ وهو صائمٌ من العَطَش، أو قال: من الحَرِّ (1) .
Translation: طلحہ بابر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فتحِ مکہ کے سال اپنے سفر کے دوران لوگوں کو روزہ افطار کرنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”اپنے دشمن کے مقابلے کے لیے قوت حاصل کرو“، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت روزے سے تھے۔ ابوبکر بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ مجھے جس شخص نے یہ حدیث سنائی اس نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مقامِ عرج پر دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روزے کی حالت میں پیاس یا تپش کی وجہ سے اپنے سر مبارک پر پانی ڈال رہے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1595]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،القعنبي: هو عبد الله بن مسلمة بن قعنب.» [ترقيم الرساله 1595] [ترقيم الشركة 1584]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1594) Back to Bab Next Hadith → (1596)