أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن السَّمَّاك ببغداد، حدثنا علي بن إبراهيم الواسطي، حدثنا يزيد بن هارون ووَهْب بن جرير: قالا: حدثنا شُعْبة. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، قال: حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن منصور، عن رِبْعِيّ بن حِرَاش، عن زيد بن ظَبْيان، عن أبي ذرٍّ، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ثلاثةٌ يحبُّهم الله، وثلاثةٌ يُبغِضُهم الله، أما الذين يحبُّهم الله: فرجلٌ أَتى قومًا فسألهم بالله ولم يسألهم بقرابةٍ بينهم وبينه، فتخلَّفَ رجلٌ من أعقابهم، فأعطاه سرًّا لا يَعلمُ بعطيَّتِه إِلَّا اللهُ والذي أعطاه، وقومٌ ساروا ليلتَهم حتى إذا كان النومُ [أحبَّ إليهم مما يُعدَل به] (1) نزلوا فوَضَعُوا رؤوسَهم، فقام رجلٌ (2) يتملَّقُني ويَتلُو آياتي، ورجلٌ كان في سَريَّةٍ فلقي العدوَّ فهُزِموا، فأقبل بصَدْره حتى يُقتَلَ أو يُفتَحَ له، والثلاثةُ الذين يُبغِضُهم الله: الشَّيخ الزاني، والفقير المُخْتال، والغنيُّ الظَّلوم" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگ وہ ہیں جن سے اللہ محبت فرماتا ہے اور تین وہ ہیں جن سے اللہ بغض رکھتا ہے؛ رہے وہ جن سے اللہ محبت فرماتا ہے تو ان میں سے ایک وہ شخص ہے جو کسی قوم کے پاس آیا اور ان سے اللہ کے واسطے سے سوال کیا، ان کے درمیان کسی رشتہ داری کی بنا پر نہیں، تو ان لوگوں میں سے ایک شخص پیچھے رہا اور اسے چھپ کر اس طرح مال دیا کہ اس کے عطیے کی خبر اللہ اور اس لینے والے کے سوا کسی کو نہ ہوئی؛ اور وہ لوگ جو اپنی رات بھر کے سفر کے بعد جب نیند انہیں ہر چیز سے زیادہ پیاری ہو گئی تو وہ آرام کے لیے اترے اور اپنے سر رکھ دیے، تو ان میں سے ایک شخص کھڑا ہو کر میری عاجزی کرنے لگا اور میری آیات کی تلاوت کرنے لگا؛ اور وہ شخص جو کسی لشکر میں شامل تھا، پھر دشمن سے سامنا ہوا اور لشکر کو شکست ہو گئی، مگر وہ اپنا سینہ تان کر آگے بڑھا یہاں تک کہ شہید کر دیا گیا یا اسے فتح نصیب ہوئی۔ اور وہ تین جن سے اللہ بغض رکھتا ہے وہ یہ ہیں: بوڑھا زانی، وہ فقیر جو تکبر کرے، اور وہ مالدار جو ظلم کرے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1534]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، زيد بن ظبيان وإن تفرد بالرواية عنه ربعي بن حراش، ولم يوثقه غير ابن حبان، قد توبع، ثم إنه قد صحَّح حديثه هذا الترمذي وابن خزيمة وابن حبان.» [ترقيم الرساله 1534] [ترقيم الشركة 1525]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح