فأخبرَناه جعفر بن محمد بن نُصَير الخُلْدي، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا سعيد بن سليمان، حدثنا عبَّاد بن العَوَّام، عن سفيان بن الحسين، عن الزُّهري، عن أبي أُمامة بن سَهْل، عن أبيه قال: أَمَرَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بصَدَقةٍ، فجاء رجلٌ من هذا السُّخَّل بكَبائِسَ - فقال سفيان: يعني: الشِّيص - فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن جاء بهذا؟" وكان لا يجيءُ أحدٌ بشيءٍ إلّا نُسِب إلى الذي جَلَبَه، فنزلت: ﴿وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ﴾، قال: ونهى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عن الجُعْرُور ولونِ الحُبَيق أن يُؤخَذَا في الصدقة. قال الزُّهري: لونانِ من تمرِ الصَّدقة (1) . وأما حديث محمد بن أبي حَفْصة:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدقہ (زکوٰۃ) کا حکم دیا، تو ایک شخص گھٹیا کھجوروں کے کچھ خوشے (شیص) لے کر آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون لایا ہے؟“ اس وقت جو بھی کوئی چیز لاتا تھا وہ لانے والے کی طرف منسوب کر دی جاتی تھی، تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ﴾ ”اور تم اس میں سے ردی چیز دینے کا قصد نہ کرو۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زکوٰۃ میں 'جعرور' اور 'لون حبیق' نامی کھجوریں لینے سے منع فرمایا ہے۔ زہری کہتے ہیں کہ یہ صدقہ کی کھجوروں کی دو (گھٹیا) قسمیں ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1478]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، رجاله ثقات، وسفيان بن حسين» [ترقيم الرساله 1478] [ترقيم الشركة 1466]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح