حدثنا علي بن حَمْشاذَ العدلُ، حدثنا أبو المُثنَّى ومحمد بن أيوب، قالا: حدثنا أبو الوليد الطَّيالسي، حدثنا سليمان بن كثير، عن الزُّهري، عن أبي أُمامةَ بن سهل بن حُنيف، عن أبيه: أنَّ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن لَونَينِ من التمر: الجُعْرُورِ، ولونِ الحُبَيْق، قال: وكان ناسٌ يَتَيَمَّمُون شرَّ ثمارِهم فيُخرِجونَها في الصدقة، فنُهُوا عن لَونَينِ من التَّمر، فنزلت: ﴿وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ﴾ [البقرة: 267] (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه. وقد تابعه سفيان بن حسين ومحمد بن أبي حَفْصة عن الزهري. فأما حديث سفيان بن حسين:
Translation: طلحہ بابر
ابوامامہ بن سہل بن حنیف اپنے والد (سیدنا سہل رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھجور کی دو قسموں 'جعرور' اور 'لون حبیق' (جو گھٹیا درجے کی ہوتی ہیں) کو زکوٰۃ میں لینے سے منع فرمایا۔ راوی کہتے ہیں کہ کچھ لوگ اپنے گھٹیا پھل چھانٹ کر زکوٰۃ میں نکالتے تھے، تو انہیں کھجور کی ان دو قسموں سے منع کر دیا گیا اور یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ﴾ "اور تم اس میں سے ردی چیز دینے کا قصد نہ کرو" [سورہ بقرہ: 267] ۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ سفیان بن حسین اور محمد بن ابی حفصہ نے بھی زہری سے اس کی متابعت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1477]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، سليمان بن كثير» [ترقيم الرساله 1477] [ترقيم الشركة 1465]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح