☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1450
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1450
أخبرنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا سعيد بن أبي عَرُوبة. وأخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المُثنَّى، حدثنا محمد بن المِنْهال، حدثنا يزيد بن زُرَيع، حدثنا سعيد، عن قَتَادةَ، عن سالم بن أبي الجَعْد الغَطَفاني، عن مَعْدان بن أبي طلحة اليَعمَري، عن ثَوْبان قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن تَرَكَ بعدَه كَنزًا، مُثِّل له يومَ القيامة شُجاعًا أقرَعَ له زَبِيبتان، يَتْبَعُ فَاهُ، فيقول: وَيلَكَ ما لكَ؟ فيقول: أنا كنزُك الذي تَركتَه بعدَك، فلا يزال يَتبعُه حتى يُلْقِمَه يدَه فيَقْضَمُها، ثم يُتبِعُه سائرَ جسدِه" (1) .
هذا حديث صحيحٌ على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ صحيح على شرطه أيضًا:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے پیچھے کنز (ایسا خزانہ جس کی زکوٰۃ نہ دی ہو) چھوڑا، قیامت کے دن وہ اس کے لیے ایک نہایت زہریلے اور گنجے سانپ کی شکل میں پیش کیا جائے گا جس کی آنکھوں کے اوپر دو سیاہ نقطے ہوں گے، وہ اس کے منہ کا پیچھا کرے گا، بندہ کہے گا: ہائے تیرا برا ہو تو کیا چیز ہے؟ وہ جواب دے گا: میں وہی تیرا خزانہ ہوں جسے تو اپنے پیچھے چھوڑ آیا تھا، وہ مسلسل اس کا پیچھا کرے گا یہاں تک کہ وہ اپنا ہاتھ اس کے منہ میں دے دے گا اور وہ اسے چبا ڈالے گا، پھر وہ اس کے باقی جسم کو بھی نگل جائے گا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کی ایک صحیح شاہد حدیث بھی ان کی شرط پر موجود ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1450]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو المثنى: هو معاذ بن معاذ، وثوبان: هو مولى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم.» [ترقيم الرساله 1450] [ترقيم الشركة 1438]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1449) Back to Bab Next Hadith → (1451)