حدَّثَناه أبو الفضل محمد بن إبراهيم المزكِّي، حدثنا الحسين بن محمد ابن زياد القَبَّاني، حدثنا داود بن رُشيد، حدثنا مُعمَّر (2) بن سليمان، عن عبد الله بن بشر، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر، عن عمر قال: دَخَلَ رجلان على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فسألاهُ في شيءٍ، فدعا لهما بدينارين، فإذا هما يُثنيان خيرًا، فقال:"لكن فلانٌ ما يقول ذلك، ولقد أعطيتُه ما بين عشرةٍ إلى مئة فما يقول ذلك، فَإِنَّ أحدكم ليخرُجُ بصدقتِه من عندي متأبِّطَها، وإنما هي له نارٌ" فقلت: يا رسول الله، كيف تُعطيه وقد علمت أنه له نار؟ قال:"فما أصنَعُ؟ يَأْبَوْنَ إِلَّا أَنْ يسألوني، ويأبى الله لي البخل" (3) . أما معمَّر بن سليمان الرَّقِّي فلم يخرجاه، وقد خرَّج مسلم عن عبد الله بن بشر الرَّقِّى (1) ، إلّا أنَّ هذا الحديث ليس بعِلَّةٍ لحديث الأعمش عن أبي صالح، فإنه شاهد له بإسناد آخر.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کسی چیز کا سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے لیے دو دینار منگوائے، وہ دونوں آپ کی تعریف کرنے لگے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لیکن فلاں شخص ایسی بات نہیں کرتا، حالانکہ میں نے اسے دس سے سو (دینار) کے درمیان عطا کیے ہیں مگر وہ ایسی تعریف نہیں کرتا، بے شک تم میں سے کوئی میرے پاس سے اپنی لی ہوئی خیرات کو اپنی بغل میں دبا کر نکلتا ہے حالانکہ وہ اس کے لیے آگ ہوتی ہے“، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ اسے کیوں دیتے ہیں جبکہ آپ جانتے ہیں کہ وہ اس کے لیے آگ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیا کروں؟ وہ مانگنے کے سوا کسی بات پر راضی نہیں ہوتے، اور اللہ کو میرا بخل کرنا پسند نہیں۔“
معمر بن سلیمان الرقی کی تخریج شیخین نے نہیں کی، حالانکہ امام مسلم نے عبداللہ بن بشر الرقی سے تخریج کی ہے، مگر یہ حدیث اعمش عن ابی صالح کی حدیث کے لیے علت نہیں ہے بلکہ دوسرے اسناد سے اس کے لیے شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 145]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وانظر الكلام عليه في الحديث السابق» [ترقيم الرساله 145] [ترقيم الشركة 144]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح