☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1433
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1433
حدثنا أبو الصَّقْر أحمد بن الفَضْل الكاتب بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شُعبة، سمعت معاوية بن قُرَّة. وحدثنا أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد، حدثنا أبي، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن معاوية بن قُرَّة، يحدِّث عن أبيه: أنَّ رجلًا كان يأتي النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم ومعه ابنٌ له، فقال له النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"أتحبُّه؟" فقال: أَحبَّك الله كما أُحبُّه، ففَقَدَه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"ما فَعَلَ فلان؟" قالوا: مات ابنُه، فقال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"أما يَسرُّك أن لا تأتيَ بابًا من أبواب الجنة إلّا وَجَدْتَه يَنتظِرُك؟" فقال رجل: أَلَه خاصّةً أو لِكُلِّنا؟ قال:"بل لِكُلِّكُم" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، لمَا قدَّمتُ الذِّكر من تفرُّد التابعي الواحد بالرواية عن الصحابي (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا معاویہ بن قرہ اپنے والد (سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص اپنے بیٹے کو ساتھ لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تم اس سے محبت کرتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: اللہ آپ سے ویسے ہی محبت کرے جیسے میں اس سے کرتا ہوں، پھر کچھ عرصہ بعد وہ بچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نظر نہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”فلاں کا کیا ہوا؟“ لوگوں نے بتایا: اس کا بیٹا فوت ہو گیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں کہ تم جنت کے جس بھی دروازے پر جاؤ، اسے وہاں اپنا انتظار کرتے ہوئے پاؤ؟“ ایک شخص نے عرض کیا: کیا یہ خوشخبری خاص طور پر اسی کے لیے ہے یا ہم سب کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ تم سب کے لیے ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا کہ ایک تابعی کا صحابی سے روایت کرنے میں منفرد ہونا (صحت کے منافی نہیں)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1433]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وهو في "مسند أحمد" 33/ (20366)، وقرن بمحمد بن جعفر يزيدَ بن هارون.» [ترقيم الرساله 1433] [ترقيم الشركة 1421]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1432) Back to Bab Next Hadith → (1434)