حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيه، حدثنا بِشْر بن موسى، حدثنا خَلّاد بن يحيى، حدثنا بَشِير بن مُهاجِر. وحدثنا بُكَير بن محمد بن الحدَّاد الصُّوفي بمكة، حدثنا محمد بن عثمان بن أبي شَيْبة، حدثنا واصل بن عبد الأعلى، حدثنا محمد بن فُضَيل، حدثنا بَشِير بن مُهاجِر، عن عبد الله بن بُرَيدةَ، عن أبيه قال: كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يتعهَّد الأنصارَ ويَعُودُهم، ويَسأَل عنهم، فبَلَغَه عن امرأةٍ من الأنصار مات ابنُها وليس لها غيرُه، وأنها جَزِعَتْ عليه جَزَعًا شديدًا، فأَتى النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم فَأَمَرها بتقوى الله وبالصَّبر، فقالت: يا رسولَ الله، إنِّي امرأةٌ رَقُوبٌ لا أَلِدُ ولم يكن لي غيرُه، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"الرَّقُوبُ الذي يبقى ولدُها"، ثم قال:"ما مِن امرِئٍ أو امرأةٍ مسلمةٍ يموتُ لها ثلاثةُ أولادٍ، إلّا أدخَلَهُم اللهُ بهم الجنةَ"، فقال عمر: يا رسولَ الله، بأبي وأمي، واثنان؟ قال:"واثنانِ" (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بذِكر الرَّقُوب.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انصار کی خبر گیری فرماتے، ان کی عیادت کرتے اور ان کے حالات دریافت کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک انصاری خاتون کے بارے میں معلوم ہوا جس کا اکلوتا بیٹا فوت ہو گیا تھا اور وہ اس پر شدید غمزدہ تھی، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور اسے تقویٰ اور صبر کی تلقین فرمائی، اس خاتون نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں ایک ایسی عورت «رَقُوب» (جس کی اولاد زندہ نہ رہے) ہوں، میں اب مزید اولاد کی امید بھی نہیں رکھتی اور اس کے سوا میرا کوئی بیٹا نہ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”حقیقی «رَقُوب» تو وہ ہے جس کی اولاد (آخرت میں اس کے لیے) باقی رہ جائے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس بھی مسلمان مرد یا عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں، اللہ تعالیٰ ان بچوں کے سبب اسے ضرور جنت میں داخل فرمائے گا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، اور اگر دو فوت ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور دو (کے بدلے) بھی۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے لفظ «رَقُوب» کے ذکر کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1432]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل بشير بن مهاجر.» [ترقيم الرساله 1432] [ترقيم الشركة 1420]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره