أخبرنا أبو بكر أحمد بن سَلْمان الفقيه ببغداد، حدثنا الحسن بن سلَّام، حدثنا يونس بن محمد، حدثنا حَرْب بن ميمون، عن النَّضْر بن أنس، عن أنسٍ، قال: كنتُ قاعدًا مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم فمُرَّت بجنازةٍ (1) فقال:"ما هذه الجنازةُ؟" قالوا: جنازةُ فلانٍ الفُلاني، كان يحبُّ اللهَ ورسولَه، ويَعمَلُ بطاعة الله، ويَسعَى فيها، فقال:"وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ"، ومرَّت بجنازةٍ أخرى، فقال:"ما هذه الجنازةُ؟" قالوا: جنازةُ فلانٍ الفُلاني، كان يُبغِضُ اللهَ ورسولَه، ويَعملُ بمعصيةِ الله، ويسعى فيها، فقال:"وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ"، قالوا: يا رسولَ الله، قولك في الجنازة والثناءِ عليها، أُثنيَ على الأَوّل خيرٌ وعلى الآخَرِ شَرٌّ، فقلتَ فيها:"وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ"! فقال:"نعم يا أبا بكر، إنَّ للهِ ملائكةً تَنطِقُ على أَلسنةِ بني آدمَ بما في المرءِ من الخيرِ والشَّر" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک جنازہ گزرا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”یہ جنازہ کس کا ہے؟“ لوگوں نے بتایا کہ یہ فلاں شخص کا ہے، وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا تھا، اللہ کی اطاعت والے کام کرتا تھا اور اسی کی کوشش میں رہتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی، واجب ہو گئی، واجب ہو گئی۔“ پھر ایک اور جنازہ گزرا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کس کا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: یہ فلاں شخص کا ہے، وہ اللہ اور اس کے رسول سے بغض رکھتا تھا، اللہ کی نافرمانی والے کام کرتا تھا اور اسی کی کوشش میں رہتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی، واجب ہو گئی، واجب ہو گئی۔“ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کا اس جنازے کے بارے میں فرمان اور اس کی تعریف؛ پہلے کی تعریف خیر کے ساتھ ہوئی اور دوسرے کی برائی کے ساتھ، مگر آپ نے دونوں کے لیے فرمایا: ”واجب ہو گئی، واجب ہو گئی، واجب ہو گئی“! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں اے ابوبکر! اللہ کے کچھ ایسے فرشتے ہیں جو بنی آدم کی زبانوں پر اس شخص کے خیر یا شر کے بارے میں کلام کرتے ہیں (جو اس میں موجود ہوتا ہے)۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1413]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،إن شاء الله، حرب بن ميمون - وهو الأكبر الأنصاري أبو الخطاب - أخرج له مسلم متابعة، ووثقه علي بن المديني وعمرو بن علي الفلاس والخطيب، وقال ابن معين: صالح، وقال الساجي: صدوق، وليّنه أبو زرعة، وباقي رجاله ثقات. يونس بن محمد: هو المؤدِّب.» [ترقيم الرساله 1413] [ترقيم الشركة 1401]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح