أخبرني أبو الحسن محمد بن عبد الله الجَوهَري، حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا أحمد بن يوسف، حدثنا النَّضر بن محمد، حدثنا عِكْرمة بن عمّار، حدثنا إياس بن سَلَمة، حدثني أَبي: أنه كان مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذ جاءه رجلٌ بفرس له يَقُودُها عَقُوقٍ، ومعها مُهْرة لها تتبعُها، فقال: من أنتَ؟ فقال:"أنا نبيٌّ" قال: ما نبيٌّ؟ قال:"رسولُ الله" قال: متى تقومُ الساعة؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"غَيبٌ، ولا يعلمُ الغيبَ إِلَّا اللهُ" قال: أَرِني، سيفَك، فأعطاه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم سيفَه، فهَزَّه الرجلُ ثم ردَّه عليه، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أمَا إنك لم تكن تستطيعُ الذي أردْتَ" قال:"وقد كان قال: أَذهبُ إليه فأسألُه (1) عن هذه الخِصَال" (2) .
هذا حديث صحيح ولم يُخرجاه، وقد اتفقا جميعًا على الحُجَّة بإياس بن سَلَمة عن أبيه، واحتجَّ مسلم بهذا الإسناد بعَينِه فحدَّث عن أحمد بن يوسف بغير حديثٍ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 14 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ایاس بن سلمہ اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے جب ایک شخص اپنی ایک بانجھ گھوڑی کو ہنکاتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا جس کے ساتھ اس کی ایک بچھڑی بھی پیچھے پیچھے چل رہی تھی، اس شخص نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نبی ہوں۔“ اس نے پوچھا: نبی کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا رسول۔“ اس نے پوچھا: قیامت کب قائم ہوگی؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(یہ) غیب ہے، اور اللہ کے سوا کوئی غیب نہیں جانتا۔“ اس نے کہا: مجھے اپنی تلوار دکھائیے، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اپنی تلوار دے دی، اس شخص نے اسے (ہوا میں) لہرایا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو واپس کر دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یاد رکھو! تم اس کام کی طاقت نہیں رکھتے تھے جس کا تم نے ارادہ کیا تھا (یعنی قتل کا)۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس شخص نے پہلے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ میں اس کے پاس جاؤں گا اور اس سے ان خصلتوں کے بارے میں سوال کروں گا۔
یہ حدیث صحیح ہے لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا، حالانکہ ان دونوں کا «اياس بن سلمه عن ابيه» سے احتجاج کرنے پر اتفاق ہے، اور امام مسلم نے بعینہ اسی سند سے احتجاج کرتے ہوئے احمد بن یوسف سے متعدد احادیث روایت کی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 14]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح, محمد بن إسحاق: هو الصَّغَاني، وسلمة صحابيُّ الحديث: هو ابن الأكْوع الأسلمي» [ترقيم الرساله 14] [ترقيم الشركة 14] [ترقيم العلميه 14]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح, محمد بن إسحاق: هو الصَّغَاني
Grade: إسناده صحيح, محمد بن إسحاق: هو الصَّغَاني