☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1391
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1391
أخبرنا أبو أحمد حمزة بن العباس بن الفَضْل بن الحارث العَقَبي ببغداد، حدثنا العباس بن محمد الدُّوري، حدثنا أبو داود سليمان بن داود الطيالسي، حدثنا عمران بن داوَرَ (1) القَطَّان، عن قتادة، عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لكلِّ إنسانٍ ثلاثةُ أخِلّاء: أما خليلٌ فيقول: ما أنفقتَ فلَكَ، وما أمسكْتَ فليس لك، وذاك مالُه، وأما خليلٌ فيقول: أنا معكَ فإذا أتيتَ باب المَلِكِ تركتُكَ ورجعتُ، فذاك أهلُه وحَشَمُه، وأما خليلٌ فيقول: أنا معكَ حيثُ دخلتَ وحيث خرجتَ، فذاك عملُه، فيقول: إن كنتَ لَأَهونَ الثلاثةِ عليَّ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه هكذا بتمامه، لانحرافهما عن عمران القطان، وليس بالمجروح الذي يُترَك حديثُه، وقد اتفقا على حديث سفيان بن عيينة، عن عبد الله بن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن أنس: أنَّ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا ماتَ الميتُ تَبِعَه ثلاثة" (3) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر انسان کے تین دوست ہوتے ہیں: ایک دوست وہ ہے جو کہتا ہے: جو تم نے خرچ کر دیا وہ تمہارا ہے اور جو تم نے روک لیا وہ تمہارا نہیں ہے، اور یہ اس کا مال ہے۔ دوسرا دوست وہ ہے جو کہتا ہے: میں تمہارے ساتھ ہوں لیکن جب تم بادشاہ کے دروازے پر پہنچو گے تو میں تمہیں چھوڑ کر واپس لوٹ جاؤں گا، اور یہ اس کے اہل و عیال اور خدام ہیں۔ تیسرا دوست وہ ہے جو کہتا ہے: میں تمہارے ساتھ ہوں جہاں بھی تم داخل ہو گے یا نکلو گے، اور وہ اس کا عمل ہے۔ بندہ اس (تیسرے دوست) سے کہتا ہے: تم تو ان تینوں میں میرے نزدیک سب سے زیادہ معمولی تھے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس طرح مکمل روایت نہیں کیا کیونکہ انہوں نے عمران قطان سے انحراف کیا ہے حالانکہ وہ ایسے مجروح نہیں کہ ان کی حدیث ترک کر دی جائے، جبکہ شیخین نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی اس حدیث پر اتفاق کیا ہے کہ ”جب میت مرتی ہے تو تین چیزیں اس کے پیچھے جاتی ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1391]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عمران بن داور القطان.» [ترقيم الرساله 1391] [ترقيم الشركة 1379]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (1390) Back to Bab Next Hadith → (1392)