☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1363
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1363
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الأصبهاني، حدثنا أحمد بن مِهْران بن خالد الأصبهاني، حدثنا عُبيد الله بن موسى، حدثنا إسرائيل، عن سِمَاك بن حَرْب، عن جابر بن سَمُرة قال: مات رجلٌ على عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأتاه رجلٌ، فقال: مات فلان، فقال له النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"لم يَمُتْ"، ثم أتاه الثانيةَ، فقال: مات فلان، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لم يَمُتْ"، ثم أتاه الثالثةَ، فقال: مات فلان، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"كيف مات؟" قال: نَحَرَ نفسَه بمِشْقَصٍ كان معه، فلم يُصلِّ عليه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک شخص کا انتقال ہوا تو ایک آدمی نے آ کر عرض کیا: فلاں شخص فوت ہو گیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”وہ نہیں مرا۔“ وہ شخص دوسری بار آیا اور عرض کیا کہ فلاں فوت ہو گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر فرمایا: ”وہ نہیں مرا۔“ جب وہ تیسری مرتبہ آیا اور کہا کہ فلاں فوت ہو گیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”وہ کیسے مرا؟“ اس نے بتایا کہ اس نے اپنے پاس موجود چوڑے پھل والے تیر «مِشْقَصٍ» کے ذریعے خودکشی کر لی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھائی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1363]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل سماك بن حرب وأحمد بن مهران الأصبهاني. إسرائيل: هو ابن يونس السبيعي.» [ترقيم الرساله 1363] [ترقيم الشركة 1351]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (1362) Back to Bab Next Hadith → (1364)