حدثنا أحمد بن إسحاق بن أيوب الفقيه، حدثنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُمَيدي، حدثنا سفيان، حدثنا يحيى بن سعيد، عن محمد بن يحيى بن حَبّان، عن أبي عَمْرةَ، عن زيد بن خالد الجُهَنيِّ قال: كنّا مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم بخَيبَر، فمات رجلٌ منّا من أشجَعَ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"صَلُّوا عليه"، فذهبنا ننظُرُ، فوجدنا خَرَزًا من خَرَزِ يهودَ، ما يُساوي دِرهَمَين (1) . رواه الناس عن يحيى بن سعيد. أبو عَمْرةَ هذا: رجلٌ من جُهَينةَ معروفٌ بالصِّدق، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم خیبر (کی جنگ) کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے، تو ہم میں سے قبیلہ اشجع کا ایک شخص فوت ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے اس ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو (میں نہیں پڑھوں گا)۔“ ہم نے جب اس کی وجہ جاننے کے لیے تلاشی لی تو اس کے سامان سے یہودیوں کے (مالِ غنیمت کے) منکوں میں سے کچھ منکے ملے جن کی قیمت دو درہم کے برابر بھی نہ تھی۔
اس حدیث کو لوگوں نے یحییٰ بن سعید سے روایت کیا ہے، اور یہ ابو عمرہ جہنی نامی شخص ہیں جو سچائی میں مشہور ہیں، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1362]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، أبو عمرة ذكره ابن حبان في "الثقات"، وصحَّح حديثه ابن الجارود وابن حبان، وأبو نعيم في "الحلية" 8/ 262، والجورقاني في "الأباطيل والصحاح"، وقال ابن عساكر في "معجمه": حديث حسن. الحميدي: اسمه عبد الله بن الزبير، وسفيان: هو ابن عيينة، ويحيى بن سعيد: هو الأنصاري.» [ترقيم الرساله 1362] [ترقيم الشركة 1350]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن