☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1338
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1338
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا سُرَيج بن النُّعمان، حدثنا فُلَيح بن سليمان، عن سعيد بن عُبيد بن السَّبَّاق، عن أبي سعيد الخُدْري قال: كنا مَقْدَمَ النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم إذا حُضِر منا الميتُ آذَنَّا النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فحَضَرَه، واستغفر له، حتى إذا قدَّمنا (3) انصَرَفَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم ومَن معه، وربما قَعَدوا حتى يُدفَنَ، وربما طال حَبْسُ ذلك على نبيِّ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلمّا خَشِينا مشقةَ ذلك عليه، قال بعض القوم لبعض: لو كنَّا لا نُؤذِنُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم بأحدٍ حتى يُقبَضَ، فإذا قُبِض آذنَّاه، فلم يكن في ذلك مشقةٌ ولا حَبْس، فكنا نُؤذِنُه بالميت بعد أن يموت، فيأتيه فيُصلِّي عليه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (مدینہ) تشریف لائے تو ہمارا طریقہ یہ تھا کہ جب ہم میں سے کوئی فوت ہوتا تو ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اطلاع دیتے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لاتے اور اس کے لیے استغفار کرتے یہاں تک کہ جب تدفین ہو جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے ساتھی واپس لوٹتے، بسا اوقات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دفن ہونے تک وہاں رکنا پڑتا جس میں طویل وقت لگ جاتا، جب ہمیں محسوس ہوا کہ اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مشقت ہوتی ہے تو ہم نے آپس میں مشورہ کیا کہ جب تک کسی کی روح قبض نہ ہو جائے ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اطلاع نہ دیں، اور جب روح قبض ہو جائے تب بتائیں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مشقت اور انتظار کی زحمت نہ ہو، چنانچہ پھر ہم کسی کے انتقال کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اطلاع دیتے تو آپ تشریف لاتے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھاتے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1338]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات غير فليح بن سليمان، فقد تكلم بعض الأئمة في حفظه بما يحطه عن رتبة الصحيح، وقد بينا ذلك في تعليقنا على "المسند".» [ترقيم الرساله 1338] [ترقيم الشركة 1326]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات غير فليح بن سليمان
Grade: رجاله ثقات غير فليح بن سليمان
← Previous Hadith (1337) Back to Bab Next Hadith → (1339)