أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر عن يحيى بن أبي كَثير، عن أبي سَلَمة بن عبد الرحمن، عن ثَوْبان: أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم شَيَّع جنازةً، فأُتي بدابّةٍ، فأبى أن يركبَها، فلمَّا انصرف أُتي بدابّةٍ فركبها، فقيل له، فقال:"إنَّ الملائكةَ كانت تمشي، فلم أكن لأركَبَ وهم يمشون، فلمَا ذهبوا - أو قال: عَرَجوا - رَكِبتُ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وله شاهد بلفظٍ أشفَى من هذا:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک جنازے کے ساتھ تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سواری لائی گئی مگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پر سوار ہونے سے انکار کر دیا، پھر جب جنازے سے فارغ ہو کر واپس لوٹنے لگے تو سواری لائی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس پر سوار ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک فرشتے پیدل چل رہے تھے، تو میرے لیے یہ مناسب نہ تھا کہ وہ پیدل چلیں اور میں سوار ہو جاؤں، پھر جب وہ چلے گئے - یا فرمایا: اوپر چڑھ گئے - تو میں سوار ہو گیا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کی ایک ایسی شاہد حدیث بھی موجود ہے جس کے الفاظ زیادہ واضح ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1330]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات، وصحَّح إسناده ابن دقيق العيد في "الاقتراح" ص 448 - 449 على شرط الشيخين، وسكت عنه عبد الحق الإشبيلي في "الأحكام الوسطى" 2/ 136، ولم يتعقبه ابن القطان، وحسّن إسناده البزار فيما نقله عنه المنذري في "مختصر سنن أبي داود"، لكن قد أعله أبو حاتم كما في "العلل" ...» [ترقيم الرساله 1330] [ترقيم الشركة 1318]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات
Grade: رجاله ثقات