☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1321
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1321
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشَّعراني، حدثنا جَدَّي، حدثنا نُعَيم بن حماد، حدثنا عبد العزيز بن محمد الدَّراوَرْدي، عن يحيى بن عبد الله بن أبي قَتَادة، عن أبيه، عن أبيه (4) : أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم حين قَدِم المدينةَ سأل عن البراء بن مَعرُور، فقالوا: تُوفِّي، وأَوصى بثُلُثِه لك يا رسول الله، وأَوصى أن يُوجَّه إلى القِبلة لما احتُضِر، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أصاب الفِطرةَ، وقد رَدَدْتُ ثُلثَه على وَلدِه"، ثم ذهب فصلَّى عليه، فقال:"اللهمَّ اغفِرْ له وارحَمْه، وأدخِلَه جنّتَك، وقد فعلتَ" (1)
هذا حديث صحيح؛ فقد احتجَّ البخاري بنَعَيم بن حماد، واحتجَّ مسلم بن الحجّاج بالدَّراوَرْدي، ولم يخرجا هذا الحديث، ولا أعلم في توجُّه المحتَضَر إلى القِبلة غيرَ هذا الحديث.
Translation: طلحہ بابر
یحییٰ بن عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد اور وہ اپنے دادا (سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے براء بن معرور کے بارے میں دریافت فرمایا، لوگوں نے عرض کیا: ان کا انتقال ہو گیا ہے، اور انہوں نے وصیت کی تھی کہ ان کے مال کا تہائی حصہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے ہو، اور یہ وصیت بھی کی تھی کہ جب ان کا آخری وقت آئے تو انہیں قبلہ رخ کر دیا جائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے فطرت کو پا لیا، اور میں نے ان کا تہائی مال ان کے بیٹوں کو واپس کر دیا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے گئے اور ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَأَدْخِلْهُ جَنَّتَكَ، وَقَدْ فَعَلْتَ» ”اے اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم فرما اور اسے اپنی جنت میں داخل کر، اور یقیناً تو نے ایسا کر دیا ہے۔“
یہ حدیث صحیح ہے؛ امام بخاری نے نعیم بن حماد سے اور امام مسلم نے دراوردی سے احتجاج کیا ہے، لیکن ان دونوں نے اس حدیث کو روایت نہیں کیا، اور میں محتضر (نزع کے عالم میں شخص) کو قبلہ رخ کرنے کے بارے میں اس حدیث کے علاوہ کوئی اور حدیث نہیں جانتا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1321]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1321] [ترقيم الشركة 1309]
← Previous Hadith (1320) Back to Bab Next Hadith → (1322)